پیر 20 مئی 2024

حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کواحتساب کاخوف ہوناچاہیے طاقتورترین لوگ بھی قانون سے مبرانہیں ہیں۔عمران خان کی حکومت میں ہی ہوسکتاتھاکہ اگرالزامات لگیں توتحقیقات ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغامات میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ہی ہو سکتا تھا کہ اگر الزامات لگیں تو تحقیقات ہوتی ہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں میڈیا کے گلے بیٹھ جاتے تھے لیکن مجال ہے کان پر جوں بھی رینگے، یہ ہی نظام میں تبدیلی ہے حکومتی اہلکاروں کو احتساب کا خوف ہونا چاہئے طاقتور ترین لوگ بھی قانون سے مبراءنہیں۔

Facebook Comments