پیر 20 مئی 2024

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ، کیا مسئلہ آ گیا ؟ شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر

لاہور (دھرتی نیوز)پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے معاملے پر امارات کرکٹ بورڈ سے جواب کی تاخیر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پریشان کر دیاہے اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگنے لگا ہے ۔

  دھرتی نیوز کے مطابق ذرائع پی سی بی کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اگلے 36 گھنٹوں میں جواب نہ ملاتو پی ایس ایل کا انعقاد مشکل ہو جائے گا ، پی سی بی نے اتوار اور پیر امارات کرکٹ بورڈ کے جواب کے انتظار میں گزار دیئے ، پی سی بی کا سات رکنی وفد گزشتہ ہفتہ سے یواے ای میں موجود ہے ۔ ذرائع کا کہناتھا کہ صورتحال واقعی پریشان کن ہے ، انعقاد پر خدشات بڑھنے لگے ہیں ، ابھی کچھ وقت انتظار کیا جا سکتا ہے لیکن زیادہ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

Facebook Comments