پیر 20 مئی 2024

کافی کے فائدے اور نقصانات

آپ کو کافی کے بارے میں بتائیں گے ۔ یہ بتائیں گے کہ کافی کے فوائد کیا ہیں۔ کیونکہ کافی کے بہت زبردست فائدے ہیں ۔ یہ بھی بتائیں گے کافی کے سائیڈ ایفیکٹ کیا ہیں۔ اگر ضرورت سے زیادہ کافی استعمال کرتے ہیں۔

تو اس کے سائیڈ ایفیکٹ ہیں وہ بھی جان لیوا اور خطرنا ک ہیں۔ سب سے پہلے یہ جان لیں کہ کافی میں کیفین ہوتا ہے یہ وہ کیمیکل ہے جو آپ کو اپنا عادی بنالیتا ہے اور آپ کیفین کی وجہ سے کافی کے عادی ہوجاتے ہیں۔ جو لوگ کافی پیتے آرہے ہیں۔ ان سے پو چھ کردیکھیں کہ وہ کافی کو کبھی چھوڑ پائیں گے کافی کےعادی ہوچکے ہیں۔ کافی کو لیگل ڈرگ بھی کہاجاتا ہے حتی کہ کچھ عرصہ پہلے یہ بات کی جارہی تھی کہ کافی میں جو کیفین کی مقدار ہے ۔

اس کو کنٹرول میں لایا جائے اور اس کو ایک حد میں رکھاجائے اس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیفین کتنی پراثر چیز ہے۔ اور کتنا اثر انداز ہوتی ہے؟ اگر بات کریں تو کیفین آپ کو مختلف میڈیسن میں بھی ملے گی ۔کچھ ویٹ لو ز کی جو میڈیسن ہیں ۔ اس میں استعمال ہوتی ہے۔ فلو ، نزلہ وزکام اور سردرد کی جو خاص کر میڈیسن ہیں اس میں کیفین لازمی استعمال ہوتی ہے۔ سب سےپہلے آپ کو بتائیں گے کہ کافی کے فائدے کونسے کونسے ہیں۔

اگر کافی کا استعمال کرتے ہیں کافی آپ کی لونگ ٹرم جو میموری ہے یعنی جو یاداشت ہے اس کو ٹھیک کرتی ہے۔ آپ کے دماغ کو زیادہ الرٹ بناتی ہے۔ آپ زیادہ چکنا ہوجاتے ہیں۔ اس کےعلاوہ کافی جو ہے وہ آپ کے نروس سسٹم کے لیے بہت اچھی ہے جوشخص کافی کااستعمال کرتا ہے اس کا نروس سسٹم بہت بہترین رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ آپ کے دماغ کی حفاظت کرتی ہے۔ آپ کے دماغ کو بوڑھا نہیں ہونے دیتی۔ آپ کے دماغ کو جوبرین کینسر ہے اس سے بھی بچاتی ہے ۔ آپ کی میموری کو مضبوط بناتی ہے۔ آپ کو سٹریس سے بچاتی ہے۔ ایک چیز یاد رکھیں کہ جب آپ کا دماغ سٹریس بچارہتا ہے تو آپ کا دماغ صحتمند رہتا ہے۔

سٹریس وہ چیز ہے جو آپ کے دماغ پر بہت زیادہ منفی اثرات ڈالتی ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ ایک مرتبہ کافی استعمال کرلیتے ہیں تو چھ گھنٹے اگلے ہوتے ہیں اس میں آپ کا دماغ فعال رہے گا۔ اس کےعلاوہ اگر آپ کافی استعمال کرتے ہیں توآپ کا پیٹ بڑھتا نہیں ہے۔ کافی آپ کےوزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کو بھی کافی پینی چاہیے کہ آپ دو کپ روزانہ کافی پئیں۔ کیونکہ یہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں بہت مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔ کافی کےاندر کیفین ہوتا ہے کیفین بہت زبردست فیٹ برنر ہے اس کے علاوہ اگرآپ ور ک آؤٹ کرتے ہیں اس سے ایک گھنٹہ یا آدھا گھنٹہ پہلے اگر آپ کافی کااستعمال کرلیتے ہیں ۔

وہ بھی بہت زیادہ آپ کی ایکسر سائز کو امپروو کرے گی۔آپ کااسٹامینا بڑھائے گی۔ اس کے علاوہ آپ کی جو مسلز بلڈنگ ہے اس میں بھی آپ کی مدد کرے گی۔ اسی طرح اگرآپ زیادہ کافی پی رہے ہیں تو کچھ لوگوں میں دیکھاجاتا ہے وہ وزن پٹ آن کرنا شروع ہوجاتے ہیں کیونکہ جو کافی ہوتی ہے اس میں کیلوریز ہوتی ہے اس کے علاوہ اس میں اور بھی چیزیں ہوتی ہیں ۔ او ر اس کا جو سائیڈ ایفیکٹ ہوتے ہیں۔

وہ آپ کا وزن بڑھنا شروع کردیں گے۔ اگر حاملہ خواتین اگر سو ملی گرام سے زیادہ کیفین کا استعمال کرتی ہیں۔ تو وہ بھی مس کریج کی طر ف جاسکتی ہیں۔ یعنی ان کا حمل ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔اگرآپ کافی زیادہ پی رہے ہیں۔ تو منرلنز اور وٹامنز کو جذب نہیں کرتا۔ منرلنز اور وٹامنز پیشاب کے راستے سے نکلتے رہتے ہیں ۔ آپ کے جسم میں نہ منرلنز لگے اور نہ وٹامنز لگے گا۔

خاص کر جسم میں وٹامن بی ون کی کمی ہوجاتی ہے۔ کافی زیادہ استعمال کرنے سے ۔ اسی طرح کچھ لوگوں کا ویٹ بڑھ جاتا ہے اور کچھ دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگوں کاویٹ بہت تیزی سے کم ہونا بھی شروع ہوجاتا ہے زیادہ کافی استعمال کرنےسے ۔ زیادہ کافی کااستعمال آپ کو جگر کے کینسر میں بھی مبتلا کرسکتا ہے آپ کا نروس سسٹم بھی بریک ڈاؤن بھی ہوسکتا ہے۔ آپ ڈپریشن کے مریض بھی ہوسکتےہیں۔

Facebook Comments