پیر 20 مئی 2024

ایک ہفتے میں خ ون کی کمی پور ی تھکاوٹ او رسستی کا خاتمہ

دودھ چوہارے کھانے میں بہت مزیدار ہوتے ہیں مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ طب کی کچھ بہترین اور طاقت ور ترین رمیڈی میں سے ایک ہے جس کا استعمال ویسے تو ہر ایک کےلیے خاص کر مردوں کے لیے بہت مفید رہتا ہے۔ کیونکہ مردوں کو سار ا دن محنت و مشقت اور دماغی تھکاوٹ والے کام کرنے ہوتے ہیں۔ اس لیے ان کو زیادہ طاقت اور توانائی کی ضرورت پڑتی ہے۔

دودھ چوہارے تیار کرنے کے لیے تین پاؤد دودھ لیں۔ اور بیس عد د چوہارے لیں۔ چوہاروں کو اچھی طرح دھونے کے بعدا نہیں نیم گرم پانی میں دوگھنٹے کےلیے بھگو دیں۔ دوگھنٹے بھیگے رہنے کے بعد چوہارے تھوڑے پھول جائیں گے ۔ یا درکھیں کہ چوہاروں کو اچھی طرح سے دھو کر کم ازکم دوگھنٹے کےلیے نیم گرم پانی میں ضرور بھگونا ہے ۔پھرآپ کے دودھ چوہارے اچھی طرح اور بہترین طورپر تیار ہوپائیں گے ۔

سب سےپہلے چوہاروں کوصا ف کرلینا ہے۔ جو چوہاروں کے اوپر تاج لگے ہوئے ہیں۔ ان کو علیحدہ کرلینا ہے اور چوہاروں کو باریک باریک کاٹ لیں۔اور یہ چوہاروں کو دودھ میں شامل کردیں۔ آنچ آپ نے درمیانی رکھنی ہے۔آپ کہہ سکتے ہیں کہ دم کی آگ پر دودھ چوہارے تیار ہوتے ہیں۔ آپ نے آنچ نے بالکل بھی تیز نہیں کرنا ہے۔ اور آپ نے مسلسل اس کے اوپر کھڑے رہنا ہے جب تک دودھ چوہارے پک رہے ہیں۔ آپ نے ایک چمچ شکر کا ڈال دیں۔ شکر نہ صرف دودھ چوہاروں کا ذائقہ مزید بہتر ہوگا۔ بلکہ اس کی غذائیت ہے اس میں بھی اضافہ ہوگا۔ اور ہلکی آنچ پر دودھ چوہارے پک رہے ہیں۔

جیسے جیسے آپ دودھ چوہاروں کو پکاتے جائیں گے تو دودھ کم ہوتا جائے گااور دودھ گاڑھا بھی ہوتا جائے گا۔ اور دودھ کا رنگ بھی ہلکا ہوتا جائےگا۔ دودھ کوآپ نے بالکل کم کرلیناہے جب آپ کا تین پاؤدودھ ایک کپ رہ جائے تو تب آپ نے اس کو کپ میں نکال لینا ہے۔ یہ دودھ چوہارے آ پ نے نیم گرم استعمال کرنے ہیں۔ دودھ چوہاروں کو تیار کرنے کا سب سے بہترین اور روایتی طریقہ یہ ہے لیکن کچھ لوگ دودھ چوہاروں کو بلینڈ کرنا پسند کرتے ہیں۔ آپ چاہیں تو ان بلینڈ کرکے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ چوہارے مزاج میں گرم لیکن طاقت سے بھرپور ہوتے ہیں۔

دودھ چوہاروں میں پوٹاشیم، آئرن، کیلشیم، کوپر، میگنیشیم، میگنیز، زنک، وٹامن بی ون، بی ٹو، بی سکس، بی بارہ اور پروٹین بھرپور مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ دودھ میں موجود وٹامن ڈی ان تمام نیوٹرینٹس کو آپ کے جسم میں جذب کرنے میں مددکرتاہے چوہارے طاقت سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ چوہاروں جتنی طاقت نہ تو کسی دوسرے پھل جڑی بوٹی اور نہ ہی کسی ڈرائی فروٹ میں موجود ہوتی ہے۔

چوہاروں کو جب دودھ اور شکر ملاکر پکایا جاتاہے اور دودھ چوہارے تیار کیے جاتے ہیں۔ تو ایک حیرت انگیز حد تک نیوٹریشن اور انرجی سے بھر پور ڈرنک تیار ہوجاتاہے۔ دودھ چوہارے غذائیت سے بھر پور ہیں۔ لیکن آپ کے معدے پر لائیٹ رہتے ہیں۔ ان کو ہضم کرنا زیادہ مشکل نہیں رہتا۔ یہ ڈرنک توانائی سے بھر پور ہے۔ اس کے استعمال کرکے آپ جسم میں بھر پور توانائی محسوس کریں گے ۔ فوری توانائی کےلیے دودھ چوہاروں سے اچھا کوئی نہیں ہے۔

Facebook Comments