پیر 20 مئی 2024

ایک انڈہ اور ایک گلاس دودھ

آج ہم آپ کو بتائیں گے کچے انڈے کو دودھ کےساتھ استعمال کرنے کے سات بڑے فائدے ۔ ہم اکثر انڈہ کھاتے ہیں مگر مختلف طریقوں سے پکا کر یعنی فرائی کرکے ابال کر یا آملیٹ وغیرہ بنا کر۔ مگر انڈے کو پکانے سے اس کےا ندر موجودغذائیت پروٹین، زنک، وٹامن ڈی وغیرہ کم ہوجاتی ہے۔ انڈوں کو پکا کر کھانے کے بجائے اگر کچا ہی کھایا جائے تو یہ بہت ہی زبردست ہوتے ہیں۔

آپ دودھ ملا کر کچھ دن استعمال کریں گے چند ہی دن میں آپ کو فائدہ نظرآنا شروع ہوجائےگا۔ سب سے پہلے باڈی بلڈرز اور اتھیلٹس وغیر ہ اکثر کچے انڈوں کو استعمال کرتے ہیں۔ کچے انڈے اور دودھ ہمارے لیے بہت ہی غذائیت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ کچے انڈے اور دودھ کے اور کیا فائدے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں۔ اگر خاص طور پر سردیوں میں کچے انڈے اور دودھ کو استعمال کیا جائے تو اس سے ہم مختلف جسم کی الرجی سے بچ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گلے کی خرابی ، نزلہ وزکام اور جلدی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کچے انڈے میں وٹامن بی بارہ زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں۔ اور ساتھ ہی دودھ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اس کے علاوہ انڈے میں ہیبو فلائیون بھی ہوتا ہے اس کے استعمال سے ذہن تیز ہوتا ہے دماغی کمزوری بھی دور ہوتی ہے۔ اور یاداشت بھی تیز ہوجاتی ہے۔ اور ذہن جلدی نہیں تھکتا۔ کچے انڈے میں وٹامن اے ، ڈی ، ای اور کے کا اچھا ذریعہ ہوتاہے ۔

یہ جب سارے وٹامنز روزانہ لیں تو باقی کئی بیماریوں کے علاوہ ہم کینسر سے بھی بچ سکتے ہیں۔ کینسر ہونے کا خطرہ بہت ہی کم ہوتاہے اور ساتھ ہی ہڈیاں اور جلد کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس کے بعدجسم اور پٹھوں کو طاقت ور بناتا ہے مردانہ کمزوری کا بہترین علاج ہے ۔ روزانہ دو کچے انڈے دودھ میں ملا کر لینے سے جسمانی کمزوری ، جسم کا سن ہونامردانہ کمزوری کا علاج ہوتا ہےاور جسم بالکل فٹ رہتاہے۔

کچے انڈے جسم کوضروری غذائیت اور طاقت بخشتے ہیں۔ کچے انڈے میں کئی طرح کے امائنوایسڈ ہوتے ہیں۔ ایک کچے انڈے میں تقریباً چھ گرام تک پروٹین موجود ہوتا ہے ۔ جو کہ ہمارے جسم کے مرمت کےلیے بہت ضرور ی ہوتاہے پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔ اس کےعلاوہ کچے انڈے میں فاسفورس اور کیلشیم وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔ ہمارے جسم کے سیلز کو ان کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد انڈے میں کولیسٹرول بھی ہوتا ہے جسم کو اس کی مناسب مقدار کی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈے اور دودھ میں اتنی مقدار میں ہوتا ہے جسم کی ضروریات پوری ہوجاتی ہیں۔

اور سیلز کےلیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔ بالوں اور جلد اور ناخنوں کےلیے انڈے کی زردی میں نیچرل بائیوٹین ہوتاہے اس کی وجہ سے ہمارے بال مضبوط اور چمکدار اور جلد نرم وملائم اور ناخن طاقت ور بنتے ہیں۔ یہ سبزیوں میں بھی ہوتاہے۔ مگر کافی کم مقدار میں موجود ہوتا ہے اس سے آپ کے بال مضبوط ہوتے ہیں۔ اور چمکدار بنتے ہیں۔ اور جلد بھی نرم وملائم ہوجاتی ہے۔

Facebook Comments