پیر 20 مئی 2024

ایک کپ یہ والا دودھ پی لیں۔ آنکھوں کے سیاہ ہلکے صاف۔

کچے دودھ کے جھاگ حلقوں پر لگانے سے ان کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کے گرد پڑے ہوئے سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔آنکھوں کے گرد زیتون یا بادام روغن کی نرمی سے مالش کرنے سے حلقوں سے نجات مل جاتی ہے۔دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑ کر گرم کریں اور پھر انہیں آنکھوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ حلقوں والی جلد کو حدت پہنچائیں ،بہت جلد حلقوں سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا کھیرا کے کٹے ہوئے پیس15سے 20منٹ آنکھوں پر رکھیں ،چندد روز تک یہ عمل کرنے سے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔

رات کو5 عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگو ددیں ،صبح چھلکا اتار کر نہار منہ ایک ایک بادام اچھی طرح چبا کر کھائیں ،اس کے بعد ایک کپ دودھ بالائی اتار کر پی لیں۔ رنگت نکھرے گی اور سیاہ حلقے بھی آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے۔ نکھوں کے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے ، سفیدی کو نرم برش سے آنکھوح کے نیچے احتیاط سے لگائیں، اس کے بعد 5 سے 10 منٹ انتظار کرکے چہرے کو گرم پانی سے دھولیں، یہ خیال رکھیں کہ انڈے کی سفیدی آنکھ کے اندر نہ جائے جس سے خارش ہوسکتی ہے۔جی ہاں روزانہ بہت زیادہ پانی پینا شروع کردیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کئی گیلن بلکہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔

یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے، تو آپ اسے اپنے غذائی پلان سے خارج کیوں کرتے ہیں؟کھیرے تو اس حوالے سے دنیا بھر میں استعمال ہوتے ہیں جو انتہائی موثر بھی ثابت ہوتے ہیں، ان میں موجود قدرتی اجزا آنکھوں کے نیچے پانی کا اجتماع کم کرتے ہیں جس سے حلقے اور سوجن کم ہوتی ہے جبکہ ورم کی شکایت ھبی دور ہوجاتی ہے، کھیرے جتنے ٹھنڈے ہوں گے اتنے ہی فائدہ مند بھی ہوں گے۔ ادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔

ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔ہلدی کا پیسٹ بنا کر آنکھوں کے نیچے لگائیں، ورم کش ہونے کی وجہ سے ہلدی آنکھوں کے حلقے اور سوجن کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حصے کو جگمگانے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار استعمال کریں۔

Facebook Comments