پیر 20 مئی 2024

دیسی اجوائن اور کالی مرچ کے قیمتی فوائد

آج ہم آپ کو اجوائن اور کالی مرچ کے فائدے کے بارے میں بتائیں گے ۔ اجوائن اپنی افادیت کے لحاظ سے طب میں اعلیٰ مقام رکھتی ہے۔ اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اجوائن جگر کی سختی کو دور کرتی ہے۔

اور جسم سے زہ.ریلے مادے کو خارج کرتی ہے۔ یہ دل کو طاقت دیتی ہے۔ اور اعصابی کمزوری کےلیے انتہائی مفید چیز ہے۔ اس کے عرق کو معدے اور جگر کے امراض میں بہت مفید مانا جاتا ہے یہ نظام انہضام کو تقویت دیتی ہے ۔ اس کا قہوہ گلے کے ٹانس.ز میں بہت مفید ہے۔ا س کا استعمال نزلہ وزکام سے محفوظ رکھتا ہے۔ اجوائن کااستعمال مثانے کی کمزوری کو دور کرتا ہے یہ پیٹ کے کیڑے کو ختم کرتی ہے۔

اور کولیسٹرول کو اعتدال پر لاتی ہے۔ اجوائن کا استعمال ٹائیفائیڈ جیسے بخاروں کے خلاف بڑا مؤثر پایا گیا ہے۔ اور یہ کینسر جیسے موذی مرض سے نجات دیتی ہے کالی مرچ: یہ پور ی دنیا میں مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے۔کالی مرچ میں اینٹی آکسیڈینٹ ، اینٹی انفلا میٹری اور اینٹی بیکٹیریل اجزاء پائے جاتے ہیں ۔ اس میں میگنیشیم ، پوٹاشیم، آئرن، وٹامن سی اور وٹامن کے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

کالی مرچ کا استعمال سردی میں شاید بہت مفید پایا جاتا ہے۔ یہ گلے اور پھیپھڑوں میں بننے والے بلغم کو خارج کرتی ہے۔ اور سانس کی تنگی کو دور کرتی ہے۔ کالی مرچ ہماری قوت مدافعت میں بڑی تیزی سے اضافہ کرتی ہے۔ جس سے بیماریوں سے مقابلہ بڑی آسانی سے کیاجاتا ہے۔ کالی مرچ کا استعمال ڈپریشن اور دوسرے کئی دماغی مسائل سے بچاتا ہے۔ یہ یاداشت کو تیز کرتی ہے۔ اورنسیان یعنی بھول جانے کے مرض کو ٹھیک کرتی ہے۔

یہ دانتوں کیڑوں کےانفیک.شن سے بچاتی ہے۔ دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ کالی مرچ کا استعمال کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے دل کی شریانوں کو طاقت ملتی ہے۔اور شریانیں صاف اور ٹھیک رہتی ہیں۔ اور ہارٹ اٹیک بلڈ پریشر کا خطرہ اور فالج کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ کالی مرچ کا استعمال جلد کے لیے بہت مفید ہے۔ یہ بڑھاپہ کور وکتی ہےاور چہرے پر جھریاں بننے سے روکتی ہے۔

جلد اور چہرے کے داغ دھبوں کو صاف کرتی ہے۔ کالی مرچ جسم سے فالتو اور زہریلے مادوں کوخارج کرتی ہے۔ اور جسم سے لاغری ،سستی دور رہتی ہے۔ کالی مر چ کا استعمال بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ یہ بالوں کی خشکی کو دور کرتی ہے اور ان کی بہتر نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ کالی مرچ کا استعمال جوڑوں اور ہڈیوں کے درد میں بڑا مفید مانا جاتا ہے۔ اس کو تلوں کےتیل میں جوش دے کر محفوظ کرلیں۔ اور جوڑوں اور ہڈیوں کے درد والی جگہ پر مالش کریں جوڑوں اور ہڈیوں کے درد میں بڑی تیزی سے افاقہ ہوگا۔

Facebook Comments