پیر 20 مئی 2024

ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ تخم ملنگا ملا کر استعمال کر یں۔

چھوٹے چھوٹے دکھنے والے یہ بیج توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں اور یہ بیج ہمیں صحت مند بنائے رکھنے میں بھی بہت ہی مفید ہوتے ہیں ان بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ اور فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس وٹامنز اور منرلز سے بھی بھر پور ہوتے ہیں اس لئے یہ بیج نہ صرف جسم کو غذائیت فراہم کرتے ہیں بلکہ کئی طرح کی بیماریوں جیسے ہاضمے کی خرابی دل کی بیماریوں جگر اور معدے کی گرمی قبض تیزابیت قوت مدافعت اور ہائی بلڈ پریشر میں بھی مفید ہوتے ہیں اگر آپ ان بیجو ں کا باقاعدگی سے استعما ل کرتے ہیں تو آپ کو اور بھی بہت سارے فوائد دیکھنے کو ملیں گے تخم ملنگا میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیم اور وٹامن سی ہوتا ہے۔

یہ بیج ہمارے پیٹ کو ٹھنڈ ک پہنچاتے ہوئے تیزابیت کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں تخم ملنگا ایک چمچ ایک گلاس پانی میں بھگو دیں جب یہ بیج پھول جائیں تو ایک گلاس دودھ میں ملا کر پی لیں اس کا استعمال آپ دن میں کسی بھی وقت کرسکتے ہیں اسے زیادہ تر لوگ فالودہ پانی اور دودھ وغیرہ کے ساتھ ملا کر پیتے ہیں ۔تخم ملنگا کے استعمال سے ہونے والے فوائد کیا ہیں آج کے دور میں زیادہ تر لوگ موٹاپے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں موٹاپا صرف خوبصورتی نہیں گھٹا تا بلکہ ہماری صحت پر بھی برا اثر ڈالتا ہے اگر آپ بھی اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ بیج آپ کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

ایک گلاس پانی میں ان بیجوں کو اچھی طرح ملا لیں اچھی طرح سے ملانے کے بعد ان بیجوں کو پانی میں پھولنے سے پہلے ہی پی لیں ان بیجوں کے استعمال سے آپ کو جلدی بھوک نہیں لگے گی اور آپ کا وزن بھی کم ہونا شروع ہوجائے گا تخم ملنگا میں کیلشیم بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے کیلشیم ہمارے دانتوں اور ہڈیوں کے لئے بہت ہی ضروری ہوتا ہے اگر آپ اس کا روزانہ استعمال کرتے ہیں تو اس کے استعمال سے آپ کے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوجاتی ہیں دودھ کے ساتھ ان بیجوں کا استعمال کرنے سے آپ کو ان کے فوائد چند دنوں میں ہی دکھنا شروع ہوجائیں گےتخم ملنگا نظام ہاضمہ کے لئے بہت ہی اچھا ہوتا ہے ان بیجوں میں فائبر بھر پور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

جو پیٹ صاف کرنے میں مدد کرتا ہے ان کے استعمال سے پاخانہ بھی نرم ہوگا اور قبض بھی ٹوٹ جائے گی اور یہ پیٹ سے فاسد مادوں کو بھی باہر نکالنے کا کام کرتے ہیں اس کے علاوہ بواسیر تیزابیت گیس اور السر جیسی بیماری میں بھی فائدہ مند ہوتے ہیں سونے سے پہلے ایک گلاس دودھ میں ایک چائے کا چمچ تخم ملنگا ملا کر چمچ کی مدد سے ہلاتے جائیں اور پیتے جائیں یا آپ ان بیجوں کو دودھ میں ملا کر تھوڑی دیر تک رکھ دیں جب یہ پھو ل جائیں تو پی لیں اس کے استعمال سے پیٹ سے مرتعلق بیماریوں سے بہت ہی جلد چھٹکارا پایا جاسکتا ہے

Facebook Comments