پیر 20 مئی 2024

بیرون ملک جانے کے منتظر طلباء اور لیبر کیلئے خوشخبری, این سی او سی نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز) بیرون ملک جانےکے منتظر طلباء اور لیبر کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک جانے والوں کی ویکسی نیشن کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

دھرتی نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے بیرون ملک جانے کے منتظر طلبا، لیبر کیلئے رعایت کا فیصلہ کرتے ہوئے عمر کی حد ختم کر دی ، ایسے افراد ورک پرمٹ ، سٹوڈنٹ ویزا اور اقامہ دکھا کر کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کرا سکیں گے ۔ یہ رعایت 21 مئی سے دی جائے گی ۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسی نیشن میں رعایت کی منظوری دے دی ۔

Facebook Comments