جمعرات 09 مئی 2024

جن کےپاس اولادنہیں ان کےلیے ایک آسان نسخہ

یہ جتنے مسئلے اولا د کو لے کر ہیں۔ ان کو کہیں کہ لمباقیام کریں۔ لمبا سجدہ کریں ۔ اور آخر میں جو بیٹھنے کا طریقہ تشہد میں حضوراکرمﷺ نے فرمایا ہے وہ سرین پر بیٹھنا ہے یہ بہترین طریقہ ہے ۔

جن لوگوں کے اسپرمزنہیں ہوتے۔ جن کو سپر ما ٹوریا یا ایزوسپر میا بیماریاں ہیں۔ جن کے سپرمز کمزور ہوجاتے ہیں۔ ایک تو وہ لمبا قیام کریں۔ اور قیام میں ایک با ت ذہن میں رکھیں کہ جو کام آپ کر رہے ہو۔ اس کو سب سے پہلے سمجھو۔ میں کرکیا رہا ہوں۔ ہوتا کیا ہے؟ انسان کام کوئی کررہاہوتاہے اور اس کادماغ کہیں اور چل رہاہوتا ہے۔ جس کی یہ کیفت ہوگی اس کاقیام اس کو کبھی فائدہ نہیں دے گا۔ ایسا ہوتا ہے کہ ہم جسم کے اعتبار سے نماز پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ اور روح کےاعتبار سے کہیں سیر کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم مسجد میں ہوتے ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ مسجدیں بھری ہوں اور اس میں ایک بھی نمازی بھی نہ ہو۔

سائنس نے اس بات کو کہا کہ بہت سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ بیٹھے وہ کہیں اور ہوتے ہیں ان کے دل ودماغ کسی اور جگہ میں ہوتے ہیں۔ نماز میں یہ جتنے لوگوں کو یہ مسئلہ ہے کہ ان کی نسل نہیں بڑھ رہی ۔ ان کی پشت نہیں بڑھ رہی ۔ انہوں نے اپنی پشت کو قائم ہی نہیں کیا۔ ان سے کہو کہ کو لمبا قیام کرو۔ اس کوقرآن سے سمجھو۔ قرآن میں ایک تذکر ہ ہے ایک شخص کا وہ نبی ہیں۔ وہ جب اپنی عمر کے اس حصے پر پہنچیں جب ان کی ہڈیاں کمزور ہوگئیں۔ انہوں نے اپنے رب کو پکارا۔ اور کہا کہ اللہ مجھے وارث چاہیے۔ جب زکریا ؑ نے پکارا تھا ان کی عمر کتنی تھی ؟ ان کی ہڈیاں کمزور ہوچکی تھیں۔

اور ان کی بیوی بھی بانجھ تھیں ۔ ر ب نے بیٹا دیا۔ سب کچھ ملتا ہے رب سے ہی ملتا ہے۔ انہوں نے کیا کیا کہ اپنے رب کو پکارا۔ نماز میں ہم بھی کیا کرتے ہیں؟ کس کو پکارتے ہیں؟ اپنے رب کو پکارتےہیں۔ لمباقیام کراؤ۔ ان کو لمبارکوع کراؤ۔ ان کو لمبا سجدہ کراؤ۔ ان کو کہوں کہ پانچ منٹ کا قیام کرو۔ پانچ منٹ کا رکوع کرو۔ پانچ منٹ کا سجدہ کرو۔توایک رکعت کتنے منٹ کی ہوگئی تو دو رکعت کتنے منٹ کی ہوں گی۔ ان کو کہو ں کہ تیس منٹ صبح اور تیس منٹ دوپہرا و ر تیس منٹ شام کرکے دیکھو۔ واللہ! کرکے دیکھو۔ دو باتیں ہیں یا ہونا ہے یا نہیں ۔ اللہ کے سواکوئی اور تمہارا کام کرسکتا ہے ؟

جس کے کام کےپیچھے جو توجہ ہوتی ہے۔ اس بندے کو وہی ملتا ہے او راللہ نے قرآن کیا فرمایا: کہ ہربندے کےلیے وہی ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔ سب سے زیادہ اگراپنی نسلوں کوبڑھانا چاہتے ہو۔ اپنی نسل کو قائم رکھنا چاہتے ہو تو قیام کو لمبا کرلو۔ اور رکوع کو لمبا کرلو۔ سجدے کو لمبا کرلو۔ یہ ایک عمل صبح ، دوپہراور شام آدھے آدھے گھنٹے کے دو نفل پڑھو۔ اور اس کے ساتھ اکثر یہ بات کہتے ہیں جو تخم ہے وہ تخم کو تقویت دے گا۔ بیج بیجوں کو تقویت دے گا۔ اور بہترین بیج بادام ہے۔ کاجو ہے۔ پستہ ہے۔ اخروٹ ہے۔ یہ جو چاروں مغز ہیں جس میں کدو کےبیج ہیں۔

خربوزے کے بیج ہیں۔ تربوز کے بیج ہیں۔ کھیرے کےبیج ہیں۔ یہ بہترین اللہ تعالیٰ کا انعام ہیں ۔ بیج استعمال کرو۔ وہ چیزیں استعمال کرو۔ جو پیار ے پیغمبر حضوراکرم ﷺ کو پسند تھیں۔ وہ دودھ تھا۔ وہ شہد تھا۔ وہ زیتون تھا۔ یہ بہترین چیزیں ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کے تخم کو بھی بڑھاتی ہیں ۔ سپرمز کو بھی بڑھاتی ہیں۔ صرف بڑھاتی نہیں بلکہ اس کی بھی افزائش بھی کرتی ہیں۔ اور اس کو تقویت بھی دیتی ہیں۔

Facebook Comments