جمعرات 09 مئی 2024

بچہ ہو یا بوڑھا اس قدرتی چیز سے

آج آپ کو ایک ایسا مشروب بنانا سکھائیں گے جوآپ کے سر درد، نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بخار کو فوری طور پر ختم کرے گا۔ اور ساتھ ہی ساتھ یہ ڈرنک آپ کے ڈپریشن کو ختم کرے گی۔ صرف ایک کپ کےاستعمال سے آپ کو فوری طور پر آرام ملے گا۔

جن لوگوں کو مسلسل سردرد کی شکایت رہتی ہے وہ لوگ جن کو ہر وقت نزلہ وزکام رہتا ہے وہ اسے ایک مرتبہ ضروراستعمال کریں۔ اب آپ کو نسخہ بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔ اس نسخہ کو بنانے کےلیے سب سے پہلے آپ نے دو کپ پانی کے کسی پین میں ڈال دیں۔ اب جو چیز آپ نے اس میں ڈالنی ہے وہ لیمن گرا س ہے ۔ لیمن گراس آپ کی صحت کے لیے بہت مفید ہوتی ہے۔

اس سے آپ کا نزلہ کھانسی میں فوری طور پر آرام ملتا ہے سر کا درد ختم ہوتا ہے تھکن دور ہوتی ہےاور اس کے استعمال ڈپریشن بھی کسی حد تک کم ہوجاتاہے۔ مطلب ہے کہ آپ کو اس کے بہت سارے فائدے حاصل ہوں گے ۔ یہ پنسار سے باآسانی سے مل جائےگا۔ اس کا تقریباً ایک چمچ لیمن گراس کاڈال دیں۔ اس کے بعد آپ نے دارچینی کے اسٹکس لینے ہیں۔ دار چینی کے ایک نہیں بلکہ بہت سارے فائدے ہیں۔ نزلہ ، زکام اور کھانسی کےلیے دارچینی بہت ہی زبردست چیز ہے۔

اور موٹاپاکم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ بس آپ نے اس کی ایک اسٹکس ڈال دیں۔ اب جس طرح چائے پکاتے ہیں۔ ویسے ہی اس کو پکائیں ۔ جب پانی دو کپ سے ایک کپ رہ جائے تو چولہا بند کردیں۔ اور اس کو نیم گرم ہونے کےلیے رکھ دیں۔ پھر اس میں ایک چمچ شہدکاڈال دیں۔ کسی بھی برانڈ یا کمپنی کا شہداستعمال کرسکتے ہیں۔ اور اس قہوہ کومکس کرلیں۔

جب یہ مکس ہوجائے تو اس کو سپ سپ کرکے پی لیں۔ انشاءاللہ ! ایک بار کے استعمال سے ہی آپ کو آرام ملےگا۔ اگرآپ چاہیں تواس کو روزانہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ا س سے آپ کی صحت بھی اچھی رہے گی۔ اور موٹاپا بھی نہیں ہوگا۔ انشاءاللہ! نزلہ وزکام اور سردرد کی شکایت بھی نہیں رہے گی۔ آپ کو اس کے استعمال سے واضح فرق محسوس ہوگا۔

Facebook Comments