پیر 20 مئی 2024

فردوس عاشق اعوان کی عوام سے ” یوم یکجہتی فلسطین“ کے حوالے سے منعقدہ ریلی میں شرکت کی اپیل

جنازہ

 (دھرتی نیوز) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عوام سے یو م یکجہتی فلسطین کے موقع پر منعقد کی جانے والی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یک زبانی کا تقاضا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور ضمیر جھنجھوڑ دینے والے مظالم اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اتحاد اور یک زبانی کا تقاضا کرتے ہیں۔ فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور دہشت گرد قوتوں کیخلاف آواز بلند کرنے کیلئے آج دن 11 بجے لبرٹی چوک میں ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کیلئے ریلی میں شرکت کریں۔ شرکاءسے گزارش ہے کورونا ایس او پیزکو مدنظر رکھتے ہوئے ریلی میں شریک ہوں اور بے گناہ فلسطینی بہن بھائیوں، بچوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی دہشت گردی کا یک زباں ہوکر جواب دیں۔

Facebook Comments