جمعرات 09 مئی 2024

کرونا سے بچنے کے لیے قوتِ مدافعت بڑھانے کا حیران کن طریقہ۔

کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے انسانی جسم میں ایک خودکار نظام کام کرتا ہے جو بیماری کا سبب بننے والے جراثیم کے حملے کو ابتدائی مرحلے پر ہی روک دیتا ہے، انسانی جسم میں مزاحمت کا یہ نظام قوت مدافعت کہلاتا ہے۔چنانچہ جب قوت مدافعت کمزور ہونے لگتی ہے تو جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کم ہونے لگتی ہے اور بیماریوں سے صحت یاب ہونے میں بھی خاصہ وقت لگتا ہےلیکن مشہور ماہرِ غذائیت نے قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک ایسا پاؤڈر بنانے کا طریقہ بتایا ہے جسے آپ باآسانی گھر میں موجود اجزا سے تیار کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔

اجزاءسونف 7 کھانے کے چمچ پسی ہوئی دیسی ہلدی 7 کھانے کے چمچ ثابت دھنیا 4 کھانے کے چمچ سفید زیرہ 4 کھانے کے چمچ الائچی پاؤڈر 3 کھانے کے چمچ پسی ہوئی سونٹھ 2 کھانے کے چمچ ثابت کالی مرچ 2 کھانے کے چمچ پسی ہوئی دار چینی آدھا کھانے کا چمچ بنانے کا طریقہ:پسی ہوئی سونٹھ اور ہلدی کے علاوہ دیگر تمام اجزا کو ہلکی آنچ پر ہلکا سا بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے پر پیس لیں، اس کے بعد اس میں ہلدی اور سونٹھ پسی ہوئی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد شیشے کے صاف مرتبان میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ استعمال کا طریقہ:اس پاؤڈر کو آپ 3 طریقوں سے استعمال کرسکتے ہیں:روزانہ آدھا چائے کا چمچ تیار شدہ پاؤڈر نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں۔ آپ اس پاؤڈر کی آدھے چائے کے چمچ جتنی مقدار میں ایک کھانے کا چمچ نیم گرم گھی شامل کرکے روزانہ صبح کھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ اسے سبزی اور دیگر کھانوں میں گرم مصالحے کی جگہ بھی استعمال کرسکتے ہیں قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے:سگ ریٹ نوشی اور ن شہ آور اشیا کے استعمال سے پرہیز کریں۔ روزانہ ورزش کریں۔وز ن نہ بڑھنے دیں۔صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ہر کام کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں۔کھانوں کو اچھی طرح پکائیں جس سے اجزا میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کریں۔اس کے علاوہ اگر ضرورت ہو تو غذائی سپلمنٹس کا استعمال کریں اگر آپ زیر علاج ہیں تو اس پاؤڈر کے استعمال سے قبل ڈاکٹر سے لازمی مشورہ کریں ابھی تک کرونا (کورونا) وائرس سے بچاؤ کے لیے کوئی موثر دوا سامنے نہیں آئی، البتہ طبی ماہرین لوگوں سے اپنے مدافعتی نظام کو فعال بنانے کے لئے سپلیمنٹس خریدنے یا مخصوص کھانے پینے کی اشیا استعمال کرنے کی تاکید کرتے ہیں

اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی ویکسین کی عدم موجودگی میں مدافعتی نظام ہی ہمارا واحد سہارا ہے جو وائرس سے مقابلہ کرنے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اس لیے کرونا سے بچنے کے لیے ہمیں اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانا پڑے گا اور اس سلسلے میں اپنی خوراک کا خاص خیال رکھنا پڑے گا۔وٹامن ضروری غذائی اجزا ہیں جو آپ کے جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے اور صحت مند رہنے کے قابل بناتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ وٹامن فعال مدافعتی نظام کے لیے بھی بےحد ضروری ہیں۔وٹامن اے: خوراک کی نالی اور سانس کی نالی کو انفیکشن سے بچاتا ہے اور قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے

Facebook Comments