جمعرات 09 مئی 2024

سادے پانی سے یہ معمولی چیز کھاؤ

عمر بڑھنے کے ساتھ ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں ۔ جس کے باعث جوڑوں کا درد لوگوں کو اپنا شکار بنالیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کمر کا درد ایک ایسا مرض ہے۔ جو تیزی سے پھیل رہا ہے۔ بالخصوص خواتین میں یہ مرض زیادہ پایا جاتا ہے یہ دونوں ایسے مرض ہیں اگر شدت اختیار کرلیں۔

توانسان اٹھنے بیٹھنے، چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاتا ہے۔ آپ نے جوڑؤں کے درد کوٹھیک کرنے کےلیے بہت سارے ادویات کا استعمال کیا ہی ہوگا۔ لیکن فائدہ وقتی طور پر ہوا ہوگا۔ اس لیے آ پ کچن میں موجود سادہ سی چیزوں سے ایک ایسانسخہ بتائیں گے ۔ جسے آپ کچھ دن استعمال کرلیں گے تو اچھا خاصا فرق محسو س کریں گے ۔ یہ بہت ہی سادہ اور فائدہ مند نسخہ ہے۔ اب آپ کو نسخہ کے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔

اس کو بنانے کے لیے سب سےپہلے آپ نے ایک گلاس پانی کا لے لیں۔ پانی کو کسی پین میں ڈال دیں۔ جس برتن میں آپ چائے بناتے ہوں۔ اسی برتن میں آپ ڈال سکتے ہیں۔ اب آپ نے گڑ لینا ہے۔ یقیناً اس عام سی چیز سے واقف ہوں گے شاید یہ آپ کے گھر میں موجود ہو۔ اگر آپ کے گھر میں موجود نہ ہوتو آپ کو پنسا ر سے باآسانی سے مل جائے گا۔ کوئی سابھی گڑ آپ لے سکتے ہیں۔ اس کی مقدار آپ لو گ ذہن میں بٹھا لیں۔ کہ اس سے زیادہ نہ ہو ۔ بس یہ ایک چھوٹا ساٹکڑا لیناہے۔ اب آپ نے میتھی دانہ لیناہے۔ بڑا والا میتھی دانہ لیناہے۔ ایک چھوٹا چمچ میتھی دانے کا ڈال دیں۔ اب پانی کو درمیانی آنچ پر جوش دیں ۔

اتنا جوش دیں کہ پانی آدھا رہ جائے ۔ اب آنچ بند کردیں۔ اب اس کو چھان کر کسی کپ وغیرہ میں نکال لیں۔ اور ہلکا گرم ہونے کےلیے چھوڑ دیں۔ جب پینے کے قابل ہوجائے تو سپ سپ کرکے پی لیں۔ کسی بھی وقت آپ پی سکتے ہیں۔ جب بھی آ پ کو سہولت ہو۔ ویسے نہارمنہ پی لیں تو زیادہ بہتر ہوگا۔ کچھ دن استعمال کریں۔ آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کا درد بھی کم ہوجائے گا۔ اور کمرکے درد میں بھی آرام آتا جائےگا۔ آپ اس کوضرور آزمائیں ۔

انشاءاللہ! آپ کو اچھا رزلٹ ملے گا۔ دوسرا نسخہ : اس کے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ سب سےپہلے جو چیز لینی ہے۔ وہ ہے تربو ز کے بیج ۔ یہ پنسار سے باآسانی سے مل جائیں گے۔ چار مغزالگ ہوتے ہیں۔ اور تربوز کے بیج الگ ہوتے ہیں۔ آپ نے تربوز کے بیج ہی لینے ہیں۔ یہ تاثیر میں انتہائی ٹھنڈے ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کامزاج سرد ہے۔ باقی اگر آپ خربوزے کے بیج لے لیں گے تو وہ مزاج میں گرم ہوں گے ۔

اسی لیے تربوز کے بیج ہی لیجیے گا۔ یہ بیج آپ کے جسم تمام گرمی کو خارج کریں گے ۔ چاہے وہ جگر کی گرمی ہو یا معدے کی گرمی ہو۔ دو چمچ یہ بیج لینے ہیں۔ بیجوں کو آدھی گلاس پانی میں ڈال کر ڈھک کررکھ دیں۔ اور پوری رات ایسے ہی رہنے دیں۔صبح تک بیج نرم ہوچکے ہوں گے۔صبح آپ نے اس کوگرینڈ کرلیناہے۔ا ور اس کا جوس بنا لیناہے۔

یہ آپ کے جگر اور معدے کی گرمی کو مکمل طور پر ختم کرنے والا مزیدار جوس تیار ہے۔ صبح نہارمنہ آپ اسے پئیں گے۔ اور اسے پینے کے آدھے گھنٹے کے بعد ناشتہ کرلیں۔ صرف تین سے چار دن آپ نے یہ جو س پینا ہےآپ کے جگر سے ساری گرمی نکل جائے گی۔ ہاتھ پیروں کاسن ختم ہوجائے گا۔ مزاج سے چڑ چڑا پن ختم ہوجائے گا۔ اور طبیعت ہشا ش بشا ش رہے گی۔

Facebook Comments