جمعرات 09 مئی 2024

چٹکی چٹکی کھاتے جاؤ جوڑ درد گھٹاتے جاؤ

جوڑوں میں درد اگر پچاس کے بعد ہوکسی حد تک سمجھ میں آتا ہے کہ عمر کا تقاضا ہے لیکن اگر یہی جوڑ جوانی میں ہی دکھنے لگیں تو بات تشویش کی ہوتی ہے۔ مگر گھبرانے والی بات نہیں ہے۔ کیونکہ جوڑوں کے درد کا تعلق ہمارے رہن سہن پر منحصر کرتا ہے۔

ہم جتنی اچھی غذا کھائیں گے اتنا ہی جوڑوں میں درد بھی کم ہوگا اورجوڑ بھی مضبوط ہوں گے ۔ جوڑوں کے درد کے لیے پین کلرز کا استعمال بالکل نہ کریں ۔ اس سے بازاری تو فائدہ ہوجاتا ہے لیکن اندر ہی اندر مرض بڑھتا جاتاہے ان سے جوڑ پھول جاتے ہیں۔ اور بندہ چلنے پھرنےسے قاصر ہوجاتا ہے اور ساتھ میں بادی والی اشیاء کا استعمال ترک کردیں۔ کیونکہ یہ بھی آپ کےجوڑوں میں درد کا سبب بنتے ہیں۔

ہماری بتائی ہوئی آسان نسخہ کو استعمال کریں۔ آپ کے جوڑوں کا درد مکمل طور پر ختم ہوجائےگا۔ اب آپ کو اس کے بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کو بنانےکےلیے سب سےپہلے آپ نے سونف لینے ہیں۔ ہرگھر کے کچن میں یہ موجود ہوتی ہےکیونکہ کھانوں وغیرہ کے استعمال میں اس کااستعمال اچھا خاصا ہوتا ہے۔ اور اگر یہ آپ کےگھر میں نہیں بھی ہے تو بازار سے بہت کم میں مل جائےگی۔

آپ نے چار بڑے والے چمچ سونف کے لینے ہیں۔ اب آپ نے السی کے بیج لینے ہیں یہ براؤن رنگ کے بیج ہوتے ہیں۔ جو کہ پنسار سے باآسانی سے مل جائیں گے ۔ جوڑوں کے درد میں بہت فائدہ دیتے ہیں۔ کیونکہ اس میں بہت لیس دار مادہ ہوتا ہے اس کے بھی چار بڑے والے چمچ لینے ہیں۔ اب آپ نے اس میں کلونجی کا ایک بڑے والا چمچ ڈال دیں۔ اب آپ اس میں ادر ک کا پاؤڈر ڈال دیں۔ کوشش کریں کہ خشک ادرک یعنی کہ سونٹھ کو خو د گھر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

اگر ایسا ممکن نہ ہو تو آپ ریڈی میڈ ادرک پاؤڈر بھی لے سکتے ہیں۔ اس کے دو بڑے والے چمچ ڈال دیں۔ اب آپ نے اس میں چھوٹی الائچی ڈالنی ہے۔ دس سے پندرہ دانے چھوٹی الائچی کےڈال دیں۔ اب آپ نے ان سب چیزوں کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ ان سب چیزوں کا سفو ف بن جائےگا۔ اس سفو ف کی ایک ایک چٹکی تین وقت کھانی ہے۔ یعنی صبح، دوپہر اور رات میں کھانی ہے اور اسے کھانے کے بعد نیم گرم پانی پینا ہے ایسا آپ روزانہ کریں۔ پندرہ سے بیس دنوں میں جوڑوں کے تمام دردوں کا خاتمہ ہوجائےگا۔

Facebook Comments