جمعرات 09 مئی 2024

بادام کھانے سے صرف دماغ ہی تیز نہیں ہوتا بلکہ یہ موٹاپا بھی ختم کرتا ہے

اگر آپ جسمانی وزن یا موٹاپے کی روک تھام کے لیے ڈائیٹنگ کو اپنانے کا سوچ رہے ہیں۔ تو اس کی جگہ ایک مزیدار چیز کو روزانہ کھانا اپنی عادت بنا کر بھی مقصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والے ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے۔ کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کو کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہ روزانہ محض چالیس گرام بادام کھانےسے کسی فرد کے غذائی معیار کو بہتر بنا یا جاسکتا ہے۔ محققین کا ماننا ہے۔ کہ والدین اور بچوں کو نمکین اور پراسیس غذاؤں کو باداموں سے تبدیل کردینا چاہیے۔ جو کہ جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پروٹین فراہم کرتا ہے۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہو اکہ غذا میں بادام کا اضافہ کرکے مجموعی صحت کو باآسانی بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ محققین کے مطابق بادام کھانے کو عادت بنا لینےسے نہ صرف موٹاپے کی روک تھام ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ بلکہ بچوں کو اس کی عادت ڈالنا انہیں بعد کی عمر میں صحت کےلیےنقصان دہ غذاؤں کی جانب جانے نہیں دیتی۔ یہ تحقیق طبی جریدے جنرل آف نیوٹریشن ریسرچ میں شائع ہوئی۔ بادام اور دیگر خشک میوہ جات مثلاً اخروٹ، چلغوزے وغیرہ جسم کو اومیگا 3 اور دیگر وٹامن فراہم کرتے ہیں جس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے اور وہ بہتر کام کرتا ہے۔

ہمارے بزرگ بچپن سے ہی بچوں کو بادام کھلاتے ہیں جس کی وجہ بھی دماغ کو تقویت دینا ہے۔ سبزیوں میں پالک ایسی سبزی ہے جو دماغی امراض میں بہت مفید پائی گئی ہے، پالک کا استعمال ناصرف دماغ کو مضبوط کرتا ہے بلکہ انسانی جسم میں کینسر کے امکانات کو بھی کم کرتا ہے۔ ایسے افراد جن میں پاگل پن کا عنصر موجود ہو ان کے لئے پالک بہت مفید ہے۔

سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ٹماٹر کھانے سے انسان کا موڈ نا صرف بہتر ہوتا ہے بلکہ وہ مثبت سوچ کا حامل ہونے لگتا ہے۔ ٹماٹر میں موجود عنصر لائیوپین، دماغ کو تقویت دیتا ہے۔ سورج مکھی اور کدو کے بیجوں میں پروٹین، وٹامن بی اور اومیگا موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو مضبوط کرتا ہے۔ گندم، جو، مکئی اور دیگر اناج میں اومیگا 3، وٹامن بی اور کاربوہائیڈریٹ پائے جاتے ہیں جن سے خ ون کا نظام معتدل رہتا ہے اور خ ون میں لوتھڑے نہیں بنتے جس سے فشار خون ٹھیک کام کرتا ہے اور دماغ کو طاقت ملتی ہے۔

Facebook Comments