ھفتہ 27 اپریل 2024

ہرموسم میں اس قدرتی چیز سے کھانسی ، نزلہ ، زکام سب غائب

موسم جب بھی کڑوٹ لیتا ہے نزلہ ، زکام اور کھانسی کی تکلیف گھیر لیتی ہے سینے میں بلغم بھی اٹکتا رہتا ہے۔اور دماغ سے ریشہ بھی گرتا ہے۔ اور کبھی کبھی بلغم شدید کھانسی میں بھی باہر نہیں نکلتا اورپھیپھڑوں کو جکڑتارکھتا ہے۔ ہر وقت لوگ اپنا گلہ کھنکھارتے نظر آتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ دو سو قسم کے وائرس اس کی وجہ بنتے ہیں۔

لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اس کے علاج کےلیے دو سو سے زائد گھریلو ٹوٹکے موجود ہیں۔ جوآپ کےڈاکٹروں کی لمبی چوڑی فیسوں اور مہنگی دواؤں سے بچاتے ہیں۔ اور انہیں ٹوٹکوں میں سے ایک آسان ٹوٹکہ آپ کو بتائیں گے جو کہ آپ کے اس مرض کو مکمل طور پرختم کرے گا۔ سب سےپہلے آپ نے سونف لینے ہیں۔ یہ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے۔ سونف زمانہ قدیم سے بہت ہی ساری بیماریوں کےلیے استعمال ہوتی آرہی ہے۔ اور کھانسی ، نزلہ ، زکام کوختم کرنے میں بھی یہ بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ نے سونف کو گھر میں ہی پیس کر پاؤڈر بنالینا ہے۔

آدھا چمچ آپ سونف کا پاؤڈر لیں گے ۔ اب جو چیز آپ نے لینی ہے ۔ وہ ملٹھی پاؤڈر ۔ یہ پنسار سے آپ کو باآسانی سے مل جائے گا۔ یہ آپ کے بلغم کو خارج کرتا ہےنزلہ ،زکام ٹھیک کرتا ہے اور کھانسی کےلیے انتہائی مؤثر چیز ہے۔ یہ دونوں چیزیں آپ زیادہ مقدار میں بھی مکس کرکے رکھ سکتے ہیں۔ بس جتنی مقدار میں آپ پسی ہوئی سونف لیں۔ اتنی ہی مقدار میں ملٹھی پاؤڈر بھی لے لیں۔ اس کا بھی آپ نے آدھا چمچ ہی ڈالنا ہے۔ اب اس میں آپ نے شہد شامل کرنا ہے کسی بھی اچھے برانڈ کا شہد لے سکتے ہیں۔

ایک چمچ شہد کاڈال دیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھے طریقے سے مکس کرلیں۔ اب یہ نسخہ تیار ہے ۔ اسے آپ نے دن میں دو مرتبہ کھاناہے۔ رات کھانے کے آدھے گھنٹے بعد بھی اسے کھائیں گے ۔ اور ناشتے کے آدھے گھنٹے بعد بھی کھائیں گے ۔ انشاءاللہ! ایک ہی خوراک آپ واضح فرق دیکھیں گے ۔ آپ کی کھانسی کم ہوجائے گی۔ نزلہ زکام رک جائے گا۔ اور گلے میں بلغم بھی نہیں آئے گا۔ یہ بہت ہی آسان اور کارآمد نسخہ ہے۔ اسے اس وقت تک استعمال کریں جب تک مکمل طور پر آپ کا یہ مرض جڑ سے ختم نہ ہوجائے ۔ اس سے بہت ہی جلد آپ کا مرض جڑسے ختم ہوجائےگا۔

Facebook Comments