جمعرات 09 مئی 2024

دوپہر کوکھانے میں یہ رائتہ کھائیں

ویسے بڑھتے ہوئے وزن سے ہر بندہ چھوٹا بڑا پریشان دکھائی دیتا ہے کیونکہ موٹاپے کی وباء سب سے تیزی سے پھیلتی جارہی ہے کسی کا پیٹ باہرنکلاہوتا ہے توکوئی ران یا ہپس کم کرنے میں لگا ہوتا ہے ۔ لیکن فائدہ صرف ان کوہوتا ہے جویہ بات ٹھان لیں کہ وزن کم کرنا ہے۔

اور آپ بھی یہ بات ٹھان لیں کہ وزن کم کرنا ہے۔ اور ہماری بتائی ہوئی اس آسان سے نسخہ کو استعمال کریں جو کہ بہت ہی فائدہ مندہے۔ اس سے آپکا وزن بھی تیزی سے کم ہوگا۔ بلکہ آپ کا باہرنکلاہوا پیٹ بھی اندر ہوجائے گا۔ اور اچھی بات تویہ ہے کہ اس کا ذائقہ تو بہت لذیذ ہے۔ آپ ایک بار کھائیں گے تو کھاتے ہی چلے جائیں گے۔ اب آپ کو اس نسخہ کوبنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس نسخہ کو بنانے کے لیے سب سےپہلے دہی لیں۔ کوئی سا بھی فلیور لیس دہی لے سکتے ہیں۔

اگر لوفیٹ دہی لیں گے تو اور بھی اچھارہے گا۔ ایک کپ دہی کا لیں۔ اب آ پ نے دہی کو پتلا کرناہے۔ اورپتلا کرنے کےلیے آپ اس میں تھوڑا ساپانی ڈال دیں۔ اب اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ تاکہ یہ یکجان ہوجائے اور پتلا ہوجائے۔ جب یہ پتلا ہوجائے اس کے بعد جو چیز لینی ہےوہ ہے تخم ملنگا۔ آپ اس سے بخوبی واقف ہوں گے ۔ اس میں اچھی خاصی مقدارمیں پروٹین موجود ہوتا ہے۔

اس میں موجودفائبرز آپ کے پیٹ کو بھرابھر ا رکھتے ہیں۔ اور آپ کو بھوک کا احساس بھی نہیں ہوتا۔ اور وزن بھی تیزی سے کم ہوتا ہے۔ دو چائے والے چمچ آپ نے اس کے ڈالنے ہیں۔ اب اس کو مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک کرچھوڑ دیں۔ آدھا گھنٹے کے بعد تخم ملنگا پھول جائےگا۔ اب اس میں کالی مرچ ڈالنی ہے۔ کالی مرچ میں وٹامن اے ، سی اور کے ہوتاہے یہ میٹابولک بوسٹر کاکام کرتی ہےیعنی آپ کے میٹا بولک ریٹ کو بڑھاتی ہے۔ جب میٹا بولک ریٹ بڑھے گا تو آپ کا وزن خود کار طور پر کم ہوجائےگا۔ آدھا چائے والا چمچ اس کا ڈال دیں۔

اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یہ آپ کا وزن کم کرنے والا رائتہ تیار ہے۔اسے آپ نے دوپہر کےکھانے میں کھاناہے۔ روٹی وغیرہ نہ کھائیں بس اسی رائتہ کو کھالیں کافی ہوگا۔ اس سے آپ کو بھو ک بھی نہیں لگے گی۔ اور وزن بھی کم ہوگا۔ اس کے ساتھ آپ نے آئلی فوڈز سے پرہیز کرناہے۔ اور واک یا ایکسرسائز لازمی کرنی ہےتاکہ اس کا اثر اور بھی تیز ہوجائے اور آپ کا پیٹ بھی اند رہوجائے ۔

Facebook Comments