جمعرات 09 مئی 2024

ایک پیالی دہی میں 2 دانے ملاؤ

جب کسی انسان کے خ ون میں ہیمو گلو بن کم ہوجاتا ہے تو اسے اینیمیا ہوجاتا ہے۔ اور ہیموگلوبن آئرن سے بھرپور مادہ ہوتا ہے جوکہ آکسیجن کو جسم کے خلیوں تک پہنچانے کاکام کرتا ہے اینیمیا کی کافی ساری اقسام ہیں۔ جن میں ایک قسم آئرن کی کمی سے ہونا ہے۔

اگرجسم میں آئرن کی کمی ہوگی توجلد پیلی اور بے رونق ہوجائےگی ۔ طاقت میں بھی کمی آئے گی۔ سستی تھکاوٹ رہے گی۔ اور ورزش یا کھیل کے بعد سانس لینے میں مسئلہ ہوگا اگرآپ میں یا آپ کے بچے میں ایسا کوئی مسئلہ ہے تو آپ اس گھریلوٹوٹکے استعمال سے آئرن کی کمی کو پورا کرسکتے ہیں۔ یہ بہت لذیذ سا ٹوٹکہ ہے جس سے بچہ ہو یا بڑا ہو سبھی مزے لے کر کھاسکتے ہیں۔

اور اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوگا اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے اس کے استعمال سے رنگت بھی صاف ہوگی۔ اور جلد پر گلابی سی چمک بھی آئے گی۔ اس نسخہ کو بنانے کےلیے سب سے پہلے کوئی سا بھی دہی لے لیں ۔ پیکٹ والا یا کھلا والا یا گھرکا جماہوا ہے تو سب سے اچھا ہے۔ بس دہی کھٹا نہ ہو۔ اس بات کا خیال رکھیں۔ آپ نے ایک پیالی دہی کی لینی ہے۔ اس کے بعد آپ نے آملہ کا مربہ لیناہے۔ یہ آپ کو کسی بھی پنسار سے باآسانی سے مل جائے گا۔

آپ نے اس کے دو پیس لینے ہیں ۔ان کو ہلکا سا دھو لینا ہے۔ تاکہ شیرہ کم ہوجائے ۔ اب ان میں سے گھٹلیوں کو نکال لیں۔ اورآملہ کو دہی میں ڈال دیں۔ اب ان دونوں چیزوں کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں۔ یہ ایک گاڑھا ساپیسٹ بن جائےگا۔ اب آپ نے اس میں تھوڑی سی پسی ہوئی سونف ڈال دیں۔ اگرآپ سونف پسند نہیں توآپ اس کو اسکپ بھی کر سکتے ہیں۔ ویسے ڈالیں گے تو زیادہ بہتر ہے۔

اس سونف کا ایک چمچ ڈال دیں۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔ یہ آپ کی آئرن کی کمی پوری کرنے والا نسخہ اب تیار ہے۔ اسے آپ نے دن میں کسی بھی وقت کھانا ہے۔ اگرآپ اسے چھ سا ل سے بارہ سال کے بچوں کودیں۔ تو اس کی مقدار آدھی کرلیجیے گا۔ اس کچھ دن روزانہ استعمال کریں۔ آئرن کی کمی بھی پوری ہوجائےگی۔ردھم بھی اچھا ہوگا۔ سستی تھکاوٹ بھی نہیں ہوگی۔ اور جلد بھی نکھری نکھری اور صاف وشاداب رہے گی۔

Facebook Comments