جمعرات 09 مئی 2024

سادے پانی میں یہ ایک دانہ ملاؤ

آج آپ کو ایک ایسا فیس ٹونر کے بارے میں بتائیں گے۔ جو آپ کی سکن تمام جھریوں کوختم کرے گا۔ اور آپ کی ایجنگ کے پروسیس کو آہستہ کردے گا۔ مطلب یہ کہ آپ کے چہرے پر جو جھریاں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ یہ ان کو مکمل ختم کرکے آپ کے چہرے کو جوان بنا دے گا۔

اور اس میں زیادہ نہیں صرف ایک ہی چیز استعمال ہوگی ۔ جو کہ آپ کو کچن سے ہی مل جائےگی۔یہ سوفیصد قدرتی ہے۔ اور ہرقسم کی سکن پر سوٹ بھی کرے گا۔ اس نسخہ کو بنانے کا طریقہ بتاتے ہیں۔ اس کو بنانے کےلیے سب سے پہلے اسٹار انیس یعنی بادیان کے پھول چاہیے ہوں گے ۔ یہ وہی پھول ہیں جو بریانی وغیرہ میں خوشبو کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ بادیا ن کے پھول ہماری سکن سے جھریوں کو ختم کرتے ہیں ۔

اور ہماری سکن کو جوان بنا تے ہیں۔ آپ نے چوتھائی کپ یہ پھول لینے ہیں۔ اب اس میں ایک کپ ساد ہ پانی کا ڈال دیں۔ اور پھر اس کو آہستہ آنچ پر پکائیں۔ تقریباً پندرہ سے بیس منٹ دھیمی آنچ تک پکاتے رہیں۔ جب بیس منٹ ہوجائیں تو چولہے کو بند کردیں۔ اور اس کو ٹھنڈا ہونے کےلیے رکھ دیں۔اوراس کو ایک باؤل میں چھان لیں۔ یہ اب آپ کا اینٹی ایجنگ ٹیونر تیار ہے ۔ تین سے چار دن تک سٹو ر کرسکتے ہیں۔ آپ اس کو کسی روئی پر لگا کر اپنے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے لگانا ہے۔

اور اسے ہوا میں ہی سوکھنے کےلیے چھوڑ دینا ہے۔ آپ نے اس کو دھونا نہیں ہے۔ جب یہ سوکھ جائے تو کوئی سابھی موئسچرائزر لگا لیں۔ ایسا آپ نے روزانہ ایک مرتبہ دن کے کسی بھی وقت کرنا ہے۔ اور آپ کا چہر ہ پھر سے جوان دکھنے لگے گا۔ یہ بہت ہی آسان او رسادہ ٹپس ہے۔ اگر جھریاں ختم کرنی ہیں ۔تو اتنا تو ہر کوئی کرسکتا ہے۔ اس کو ضرور استعمال کریں آپ کو واضح فرق دکھائی دے گا۔دوسرا نسخہ :آج ہم آپکو ایسی گھریلو ریمڈی بتائیں گے ۔

جو بازاری مہنگی پروڈکٹ جیسا کام کرے گی اور بہت سستی بھی ہوگی ۔ سب سے پہلے جو چیز آپ نے لینی ہے وہ خشخاش ہے خاتون خانہ اسے بخوبی واقف ہونگی جو کھانے وغیرہ میں استعمال بھی ہوتی ہیں۔آپ نے تین چمچ خشخاش لینی ہے تھوڑے سے پانی میں بھگو دینی ہے ۔ تقریباً تین سے چار گھنٹے آپ اسے بھیگا رہنے دینگے ۔تین سے چارگھنٹے بعد اس کا پانی پھنیک دیں اس کو اچھی طرح چھان کر اس میں سے دودھ نکال لیں جتنا زیادہ دبائیں اس میں سے دودھ نکلتا رہے گا ۔

ہم نے صرف ایک چمچ اس کا دودھ استعمال کرنا ہے آپ نے اس کے دودھ کا ایک چمچ لینا ہے ۔ اب جو چیز آپ نے لینی وہ تازہ دودھ ہے ۔ چاہے تو اُبلا ہوا دودھ لے لیں یا پھر بنا اُبلا ہوا دودھ آپ نے ایک ہی چمچ لینا ہے ۔ اب آپ نے بیکنگ پاؤڈر ڈالنا ہے بیکنگ سوڈا نہیں بلکہ بیکنگ پاؤڈر ایک چٹکی بیکنگ پاؤڈر کی اس میں ڈالیں گے ۔اب آپ نے اس میں چاولوں کا آٹے کا آدھا چمچ اس میں ڈال دینا ہے پھر اچھی طرح سے اسے مکس کرلیں ۔

جب یہ مکس ہوجائے اسے چہرے پر لگائیں اور لگا کر چھوڑ دیں آپ نے مساج نہیں کرنا بلکہ لگا کر خشک ہونے کیلئے چھوڑ دینا ہے جب یہ خشک ہوجائے تو سادے پانی سے چہرہ دھو لیں ایک بارکے استعمال سے آپکی ڈھیلی لٹکی جلد ٹائٹ ہوجائیگی ۔ چہرا نکھر جائیگا اور جھریاں کم ہوجائینگی ۔لوگ آپ کو دیکھ کر رشک کریں گے اور پوچھیں گے کہ کیا استعمال کیا ہمیں بھی بتاؤ ہم بھی جاذب نظر ہونا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments