جمعرات 09 مئی 2024

دودھ کے ساتھ یہ 3دانے کھاؤ

کیلشیم ہمارے جسم میں استعمال ہونے والا ایک اہم منرل ہے جو کہ ہڈیوں ، دانتوں اور پٹھوں کو مضبو ط بناتا ہے اور ہمارے دل کو بھی صحتمند رکھتا ہے۔ اگر ہمارے جسم میں کیلشیم کی کمی ہوجائے تو ہم بہت سارے بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

جیساکہ ہر وقت تھکاوٹ کا احساس ، پٹھوں میں کھچاؤ، ہڈیوں اور دانتوں کاکمزور ہونا اور اکثر اس کی کمی کی وجہ سے ہاتھ پاؤں بھی سن ہوجاتے ہیں۔ تو اس کےلیے ایک ایسا نسخہ لے کرآئے ہیں۔ جو کیلشیم کاخزانہ ہے۔ اس سے نہ صرف آپ کی کیلشیم کی کمی پوری ہوگی بلکہ آپ کی جسمانی اور اعصابی کمزوری بھی دو ر ہوگی اور ساتھ آپ کی ایجنگ کا پروسیس بھی آہستہ ہوجائےگا۔ اور آپ لمبے عرصے تک جوان رہیں گے۔

یہ واقعی حیران کرنے والا نسخہ ہے۔ اس کو بنانے کےلیے سب سےپہلے دودھ لینا ہے۔ آپ چاہیں تو پیکٹ والا بھی دودھ بھی لے سکتے ہیں ۔ اور ڈیر ی سے ملنا والا کھلا دودھ بھی لے سکتے ہیں۔ آپ صرف اتنا دھیان رکھیں کہ اگر کھلا دودھ استعمال کریں تو بوائل ہو۔ ٹھنڈے یا گرم دودھ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے آپ چاہیں تو ٹھنڈ ا یا گرم دودھ بھی لے سکتے ہیں۔ ایک گلاس دودھ گرینڈر جگ میں ڈال دیں۔ پھر آپ نے اس میں الائچی کا پاؤڈر ڈالناہے۔

یہ مارکیٹ میں ریڈی میٹ مل جاتا ہے آپ چاہیں تو گھرمیں ہی الائچی کو پیس کر پاؤڈر بنا سکتے ہیں آپ الائچی کا آدھا چائے والا چمچ دودھ میں ڈال دیں۔ آپ نے اس میں پھول مکھانے کا پاؤڈر ڈالناہے۔ اس کو پین میں ڈال کر ہلکا سا روسٹ کرلیں۔ بس خیال رکھیں کہ جلے نہیں۔ جب روسٹ ہوجائے تو گرینڈر میں ڈال کر اس کا پاؤڈر بنا لیں۔ اس پاؤڈر کے دوچمچ آپ نے دودھ میں ڈالنے ہیں۔

اس کے بعد پانچ بادام کےڈال دیں۔ اب آپ نے دو کھجوریں ڈال دیں۔ آپ نے کھجوروں سے گٹھلیاں نکال کر ڈال دیں۔ اس کے بعد ان تمام اجزاء کو گرینڈ کرلیں۔ اگرآپ چاہیں تو اس میں چینی بھی ڈال سکتے ہیں۔ اب ہمارا مزیدار ملک شیک تیار ہے۔ آپ روزانہ اس کو پئیں ۔ بس فائدہ ہی فائدہ ہے۔ اس سے آپ کی ہڈیاں، پٹھے اور دانت مضبوط ہوں گے ۔ کیلشیم کی کمی دور ہوگی۔ جسمانی اور اعصابی کمزوری بھی ختم ہوگی۔ آپ چست وتوانا رہیں گے ۔

Facebook Comments