جمعرات 09 مئی 2024

پیشاب میں خ.ون آنے کی وجوہات اورعلاج

آج کا ٹاپک ہے پیشاب میں خ ون کا آنا ۔ پیشاب میں خ ون آنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔ لیکن بعض اوقات خدانخواستہ یہ کسی بڑی بیماری کی علامت بھی ہوسکتا ہے اگرآپ کو پتھر ی نہیں ہے۔ پھر گردے میں مثانے میں یا پیشاب کے راستے میں کسی جگہ پر انفیکشن ہوگئی ہے۔

یعنی کوئی سوزش ہے یا کوئی اور مسئلہ پید اہوگیا ہے اگر ایسی صورتحال کا سامنا ہے توآپ یہ دیسی نسخہ استعمال کریں ۔ انشاءاللہ! سات دن کے استعمال کے ساتھ اس مرض سے مکمل نجات مل جائے گی۔ اور صر ف دو سے تین خوراک کے استعمال کے بعد پیشاب آنا بند ہوجائے گا یعنی پیشاب میں خ ون آنا بند ہوجائےگا۔ اس کے لیے جو چیزیں آپ کو درکا رہیں۔ ایک وقت کی خوراک آپ بنائیں گے ۔یعنی آپ یہ خوراک جو مقدار آپ کو بتائیں گے ۔ یہ خوراک تین دن کی ہے ۔ آپ اسی حساب سے آگے چھ دن کی یا نو دن کی خورا ک بنا سکتے ہیں ۔

آپ کو گیرو دس گرام لینا ہے۔ سنگ جراحت دس گرام لیناہے۔ بیج انجبار دس گرام لینا ہے۔ ان تینوں چیزوں کو آپ پیس کر بالکل باریک سفو ف بنالیں۔ اور پھر صبح اور شام تین تین گرام آپ نے شربت بزوری کے پانچ چمچ ۔ شربت بزوری آپ کو مارکیٹ سے باآسانی سے مل جائےگا۔ اور اس کے پا نچ چمچ پانی کے گلاس میں ڈال دیں۔ اورتین گرام یہ سفوف اس میں ڈال کر صبح اور شام پئیں ۔ انشاءاللہ! تین دن کے بعد آپ بالکل صحتیاب ہوجائیں گے ۔ لیکن آئند ہ یہ انفیکشن نہ ہو تو اس کے لیے اس نسخہ کو مکمل نو دن استعمال کریں۔

انشاءاللہ ! رب عزوجل آپ کو صحت و عافیت اور تندرستی نصیب فرما دے گا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر بہن بھائی کو پیشاب کے مسائل سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ مثانے میں کسی بھی قسم کے انفیکشن کے نتیجے میں پیشاب کی بو بہت بری جاتی ہے، اگر آپ کو بھی بدبو کے ساتھ اوپر دی جانے والی علامات میں سے کسی کا تجربہ ہو تو یہ یوٹی آئی کا مرض ہوسکتا ہے، اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں اور اس کی ہدایات کے مطابق ٹیسٹ کروائیں۔ دیگر علامات کے ساتھ اکثر بخار بھی پیشاب کی نالی میں سوزش کی شدت میں اضافے اور اس انفیکشن کا گردوں کی جانب پھیلنے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ اگر 101 فارن ہائیٹ سے زیادہ کا بخار ہو یا ٹھنڈک محسوس ہوتی ہو یا رات کو سوتے ہوئے جسم پسینے میں بھیگ جاتا ہو تو فوری طور پر طبی امداد سے رجوع کرنا چاہئے۔

Facebook Comments