جمعرات 09 مئی 2024

جوڑوں کے لئے مالش 3، 4 قطرے لے کر مالش کریں

جوڑوں کا درد یا سوجن (آرتھرائٹس) ایک تکلیف دہ مرض ہے، جو عموماً عمر رسیدہ افراد میں ہوتا ہے لیکن آج کل یہ بچوں اور نوجوانوں میں بھی پایا جا رہا ہے۔ عام طور پر جوڑوں کے درد یا سوجن کا علاج تین طریقوں سے کیا جاتا ہے، جوڑ میں انجیکشن‘سرجری جبکہ دواﺅں کے ذریعے علاج سب سے آسان ہے، لیکن مختلف اوقات میں ہونے والی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے ان طریقوں سے عارضی علاج تو ممکن ہے لیکن بیماری کا مستقل خاتمہ نہیں ہوتا۔ پھر آج کل مہنگائی کے اس دور میں مہنگا علاج ہر ایک کے بس کی بات بھی نہیں، تو یہاں ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے کہ جن کو اختیار کرنے سے آپ نہ صرف اس بیماری کو حملہ آور ہونے سے روک سکتے ہیں بلکہ بیمار کا شکار ہونے پر اس کا مختلف غذاﺅں کے ذریعے قدرتی علاج بھی کر سکتے ہیں۔ہلدی اور ادرک کی چائے: ہلدی اور ادرک کی چائے میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس اور اینٹی ٹاکسائیڈ شامل ہیں، جو جوڑوں کے درد یا سوجن میں نہایت فائدہ مند ہیں۔ جوڑوں کے درد یا سوجن کے علاج کے لئے آپ دوکپ ابلے ہوئے پانی میں آدھا، آدھا چمچ پسی ہوئی ادارک اور ہلدی کے ساتھ ذائقہ کے لئے تھوڑا سا شہد ملا کر استعمال کریں۔ یاد رہے

کہ پانی کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کیا جائے۔میگنیشیم ہمارے جسمانی پٹھوں کو آرام پہنچانے کے ساتھ جوڑوں کے درد کا بھی شافی علاج ہے۔ امریکی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ میگنیشیم سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں، ان کی ہڈیاں مضبوط اور انہیں کبھی جوڑوں میں درد جیسی تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑتازیتون کے تیل کی مالش: زیتون کے تیل سے جوڑوں کی مالش کرنے سے ان میں درد پیدا ہونے یا ہڈیوں کا گودا ختم ہونے کے امکانات بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں۔سنہری کشمش: کشمش کے ذریعے جوڑوں کے درد کا علاج گزشتہ 20سال سے زور پکڑ رہا ہے اور بعض لوگ تو اس طریقہ علاج کی کامیابی کی قسم تک کھاتے ہیں۔ کشمش میں شامل سلفائیڈز جوڑوں کے درد کا قدرتی اور آسان علاج ہے لیکن یاد رہے کہ کشمش صرف سنہری رنگ کی ہونی چاہیے

۔پیسٹن (سفیدہ) اور انگور کا جوس: پیسٹن میں شامل اجزاءانسانی جسم کے جوڑوں کو جوڑے رکھنے کے لئے نہایت مفید ہے یعنی جوڑوں میں پیدا ہونے والے خلا سے انسان جس تکلیف میں مبتلا ہو جاتا ہے، پیسٹن کا استعمال اس خلا کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔ انگور کے جوس میں قدرتی طور پر ایسے اینٹی بائیوٹکس ہوتے ہیں جو جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتے ہیں۔غذاﺅں کے علاوہ روزانہ ورزش کو ضرور اپنا معمول بنائیں کیوں کہ ورزش کا نعم البدل کوئی غذا یا دواء نہیں ہو سکتی۔ گھٹنوں میں چرچراہٹ آواز آنا(سیڑھیاں چڑھتے ہوئے یا چلتے ہوئے یا نماز پڑهتے ہوئے ایک ہلدی بھر کیپسول ایک گلاس نیم گرم دودھ کے ساتھ روزانہ رات کو سونے سے پہلے لیں۔ ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل رات کو سونے سے پہلے پئیں۔نہایت ہی آسان اور سادہ نسخہ ہے اپنے گهر کے کسی بڑهے بزرگ سے پوچھ سکتے ہیں چوٹ کے درد میں بهی یہ نسخہ کارآمد ہے۔

Facebook Comments