جمعرات 09 مئی 2024

ہاتھوں پیروں کا سن ہو نا یا سو ئیاں چبھنے کی وجو ہات۔

کیا آپ کے ہاتھ اور پیر اکثر سن ہوجاتے ہیں یا ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ زیادہ دیر تک بیٹھے رہنے یا کسی اور طریقہ سے ہاتھ یا پاؤں سن ہوجاتے ہیں ان میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوتا ہے کبھی کبھار ایسا ہونا غیر معمولی بات نہیں جب یہ معمول بن جائے تو ضرور خطرے کی گھنٹی ہوسکتی ہے اگر سوئیاں چبھنے کے ساتھ دیگر علامات جیسے درد جلن یا سن ہونے کا احساس ہو تو یہ جسم کی جانب سے مختلف امراض کا انتباح ہوسکتا ہے ایسی ہی چند وجوہات کے بارے میں تفصیل سے بتاتے ہیں۔پہلا ہے ذیابیطس ہائی بلیڈ شوگر اعصاب کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں کا سن ہونا یا سوئیاں چبھنا بہت عام ہوتا ہے۔

اگر ذیابیطس کا علاج نہ کروایا جائے تو دیگر علامات جیسے بہت زیادہ پیاس لگنا زیادہ پیاس آنا یا سانس کی بو سامنے آسکتی ہیں اگر ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کے ساتھ دیگر علامات نظر آئیں تو خون کا ٹیسٹ کروانا ضروری ہوتا ہے ۔ دوسرا ہے حمل جس کے دوران بچے کی نشوونما اور سیال بڑھنے سے جسمانی اعضا ء دبنے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں ہاتھوں اور پیروں کے سن ہونے اور سوئیاں چبھنے جیسے احساسات ہوسکتے ہیں یہ مسئلہ بچے کی پیدائش کے بعد عموماً ختم ہوجاتا ہے ۔ ہاتھوں یا پیروں میں کسی حصے میں دباؤ یا طاقت کے نتیجے میں عصبی ریشے دب جاتے ہیں جس سے ہاتھوں یا پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوسکتا ہے ۔اس کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے جو اس کیلئے حل تجویز کرسکتے ہیں۔

آٹوامیون امراض جیسے رومی ٹیوڈ اتھورائیزڈجسمانی مدافعاتی نظام جسم کے خلاف جیسے اعصاب کیخلاف متحرک کردیتے ہیں جس سے ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہوسکتا ہے ۔ اس مسئلے سے نجات کیلئے ڈاکٹر سے رجوع کرکے اس کی وجہ جاننے کی کوشش کریں ۔وٹامنز کی کمی اگر جسم میں بی وٹامنز یا وٹامنز ای کی کمی ہو تو اس کے اثرات اعصاب اور جسم کے دیگر حصوں پرمرتب ہوتے ہیں جس کی سب سے عام علامات ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے کا احساس ہے ۔ اس کیوجہ سے غذا کا درست انتخاب نہ ہونا خ ون کی کمی اور جینیاتی مرض ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹرز ایک بلیڈ ٹیسٹ وٹامنز لیول کو ٹیسٹ کرکے غذائی تبدیلیاں سپلیمنٹس یا دیگرطریقے کی تجاویز دے سکتے ہیں ۔

انفیکشن متعدد وائرل اور بیکٹیریل انفیکشن سے بھی اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ہاتھوں اور پیروں میں سوئیاں چبھنے اور سن ہونے جیسے احساسات ہوسکتے ہیں ایسے وائرس جیسے لمفی امراض شینگل ایچ آئی وی ہیپاٹائٹس بی اور سی سے ایسا ہوسکتا ہے ۔ گردے فیل ہونا گردے ایسے زہریلے مواد کو جسم سے خارج کرتے ہیں جو اعصاب کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جب گردے ٹھیک طرح کام نہ کریں تو اعصاب متاثر ہوتے ہیں گردے فیل ہونے کی دو سب سے بڑی وجوہات ذیابیطس اور ہائی بلیڈ پریشر ہے ۔ ڈائیلسز مختصر مدت کیلئے اس بیماری کا علاج ہے طویل المیعا د علاج گردے کی پیوند کاری ہوتی ہے

Facebook Comments