پیر 20 مئی 2024

کورونا وائرس سے 74 افراد جاں بحق ، تین ہزار 826 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 74 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے، تین ہزار 826 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

 پاکستان میں حالیہ اموات کے بعد مہلک وائرس کی نذر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد نو لاکھ 552 ہو گئی۔ آٹھ لاکھ 17 ہزار 681 افراد وائرس کو شکست دیکر روبصحت ہو گئے جبکہ ملک بھر میں 62 ہزار 620 ایکٹو کیسز ہیں ۔

Facebook Comments