پیر 20 مئی 2024

امراض قلب کا بہترین و مؤثر علاج

آج آپ لوگوں کو دل کی بیماریوں کا مجر ب اور مؤثر عمل بتانے والے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے اسٹنٹ ڈل جاتے ہیں۔یعنی دل کی کوئی بیماری ہوتی ہے یا اگرآپ دل کی بیماری سے بچنا چاہتے ہیں ساری زندگی کےلیے ۔ تو وہ ایسے حضرات اس عمل کو اپنے پلو سے باندھ لیں ۔ وہ عمل کیا ہے ۔ امراض قلب میں یہ دوقرآنی آیتیں بہت مؤثر اور مجرب ثابت ہوئی ہیں۔ مگر ان آیات کو علاج اور دوائیوں کا نعم البدل سمجھنا شدید غلطی ہوگی۔ لیکن یہ امید ضرور رکھنی چاہیے کہ ان آیات کی برکت سے علاج میں نمایاں سہولت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اس کو پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ ان دونوں آیات کو ہرنماز کےبعد جتنی بارآسانی سے ممکن ہو پڑھتے رہنا چاہیے۔ وہ دو آیات یہ ہیں۔ پہلی آیت : :الذین امنو وتطمئن قلوبھم بذکر اللہ الا بذکر اللہ تطمئن القلوب ” دوسری آیت: “وننزل من القران ماھو شفاء ورحمتہ للمؤ منین” ۔ تو یہ دونوں آیات ہیں آپ ہر نماز کے بعد جتنی آسانی سے ممکن ہو آپ ان دونوں آیات کو ور د کرکے پڑھ لیجیے۔

انشاءاللہ! یہ عمل دل کی ہر قسم کی بیماری والے کریں گے ۔ انشاءاللہ ! بہت زبردست نمایاں تاثیر اور فائدہ دیکھنے کو ملے گا۔دل کے امراض بڑھتے جارہے ہیں ،ان کا علاج کسی غریب کے بس میں نہیں رہا۔ایسے مسلمان جو دل کی تکالیف کا شکار ہیں ان کے لئے سب سے بہترین علاج قرآن پاک میں ہے۔دل کے مختلف امراض مثلاً دل کا تیز دھڑکنا پژمردگی اور اضطراب قلب دور کرنے کے لئے قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنی چاہئے۔ سورہ رعد میں ارشاد باری تعالٰی ہے ’’آگاہ رہو کہ دلوں کا اطمینان اللہ کے ذکر سے ہے۔‘‘ مسلم شریف سرکار دوجہاں ﷺ کا ارشاد مبارک ہے ’’قرآن مجید پڑھنے والوں پر اللہ تعالٰی کی سکینت نازل ہوتی ہے۔‘‘

سکینت کا مطلب سکون اور اطمینان ہے۔ لہٰذا قرآن مجید کی بکثرت تلاوت دل کی تمام بیماریوں کے لئے صحت بخش ہے۔سورہ یٰسین ایسے مریضوں کے لئے بہت بڑا علاج ثابت ہوتی ہے۔دل کے مریض اگر اس سورہ مبارک کو حفظ کرلیں تو یقینی طور پر اسکی تلاوت سے ان کے دل پر پڑنے والا دباؤ ختم ہوجاتا ہے۔ صالحین کا ایک آزمودہ وظیفہ امراض قلب کے لئے شفائے کُل رکھتا ہے۔ ہر نماز کے بعد اپنا دایاں ہاتھ دل کے مقام پر رکھ کر سات مرتبہ یہ دعا پڑھیں پھر ہاتھ پر دم کرکے دل کے مقام پر پھیریں۔یہ دل کے امراض سے حفاظت کا مجرب طریقہ ہے۔اس دعا میں پانچ قاف ہیں۔ہر قاف دل کے ایک وال کو قوت دیتا ہے۔وال بند ہوں تو یہ عمل گیارہ بار پڑھنے کے بعد پانی پر دم کرکے بھی پیتے رہنا چاہئے

Facebook Comments