پیر 20 مئی 2024

جتنی مرضی گرمی ہو رنگ گورا آئلی سکن سے نجات کوئی مشکل نہیں۔

وری دنیا میں سب سے زیادہ سفید رنگ چمڑی کو پسند کیا جاتا ہے، اور حقیقت بھی یہی ہے کہ سفید رنگ خوبصورتی کی پہچان ہے کیوں کہ روایات میں ملتا ہے کہ جنت میں حوروں کا رنگ انتہائی زیادہ سفید ہوگا، اتنا زیادہ سفید ہوگا کہ پنڈلیوں کا گودا نظر آئے گا۔ اور دنیا میں بھی سفید رنگ حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے، آپ کو سٹورز وزٹ کرنے پر معلوم ہوگا کہ زیادہ تر کاسمیٹکس رنگ گورا کرنے والی ہی ہیں، رنگ کالا کرنے والی کوئی ایک بھی آئٹم نہیں، اس لیے ہم آپکو بھی رنگ گورا کرنے کے نئے نئے بے ضرر طریقے بتاتے رہیں گے، آزمائیں اور اپنی خوبصورتی میں اضافہ کریں۔ دراصل رنگ گورا کرنے میں جہاں کاسمیٹکس اپنا رول پلے کرتی ہیں وہیں ڈائٹ کا بھی بڑا اہم کردار ہے۔

فرض کریں اگر آپکی روز مرہ خوراک میں وٹامن سی اور اے شامل نہیں ہیں تو آپکی جلد کو جلد بوڑھا اور بد رنگ ہونے سے کوئی کریم نہیں روک سکتی، اس لیے اب اپنی ڈائٹ پر دھیان ضرور دیں کیوں کہ یہ دنیا دولت، خوبصورتی، اور عہدے کو سلام کرتی ہے۔ ہم آپکو رنگ گورا کرنے کا نہایت زبردست ٹوٹکہ بتاتے ہیں بنا کر لگائیں اور گورے ہو جائیں۔ کھیرا 100 گرام لیمن جوس 50 گرام شہد 5 کھانے والے چمچ خالص دودھ بمع بالائی 50 گرام سب اجزأ کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور شیشے کی کٹوری میں ڈال کر آٹے میں آدھ گھنٹے کے لیے رکھ دیں تاکہ مرکب آٹے کی گرمائش سے گاڑھا ہو جائے، جب مرکب گاڑھا ہو جائے تو آٹے سے نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے پانچ سے چھ گھنٹے فریج میں رکھ دیں، اسکے بعد استعمال کر سکتے ہیں۔

اور روزانہ نہانے کے بعد یہ مکسچر فریج سے نکال کر چہرے پر لگا کر ایک سے دو منٹ ہلکا مساج کریں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد گرم پانی سے چہرہ دھو لیں اور تولیے سے چہرہ خشک کر دیں۔ دھوپ میں نکلنے سے پہلے سن بلاک کریم ضرور لگائیں۔ آہستہ آہستہ آپکا رنگ گورا ہو جائے گا۔ وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے لیموں ، سنگترہ ، ہری مرچ اور آملہ کا کثرت سے استعمال کریں ۔سنگترے کے سوکھے چھلکوں کا پاؤڈر بنالیں ۔ اس میں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد دھو دیں ۔ٹماٹر ، کھیرے ، ککڑی اور گاجر کا رس برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں اور دس بارہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ ہفتے میں کم از کم دو بار یہ عمل کریں ۔

رات میں تھوڑے سے بادام دودھ میں بھگو دیں ۔ صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں ۔ اس میں ایک چمچ سنگترے کا رس ڈال کر پیسٹ تیار کرلیں اور اسے چہرے پر لگائیں ۔بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ کچھ دنوں تک یہ عمل کرنے سے چھائیوں سے نجات مل جائے گی۔ جیسا کہ ہم سب ہی اس بات سے بہت ہی اچھے سے واقف ہیں کہ ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ اس کے جو چہرہ ہو وہ بہت ہی خاص ہو بہت ہی اچھا ہو تو جو میں نے آپ لوگوں کو با تیں بتا ئی ہیں وہ اسی مسئلے کے لیے بہت ہی خاص ہیں بہت ہی لا جواب ہیں اگر آپ ان باتوں پر عمل کر لیتے ہیں تو اس سے آپ کو لا جواب فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

Facebook Comments