پیر 20 مئی 2024

پیٹ کمر ٹائٹ صرف سات دن میں، رنگ بھی گورا۔

بڑھاہواپیٹ اکثر لوگوں کے لئے شرمندگی اور بہت سی بیماریوں کاباعث بنتاہے۔بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ انسان خود کوآرام دہ محسوس نہیں کرتا۔پیٹ کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانایاورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔اسی لئے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں توممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں نسخہ نمبر۱سونٹھ ایک چمچ پودینہ ایک چمچ کلونجی ایک چمچ دیسی اجوائن ایک چمچ کالازیرہ ایک چمچ سونف ایک چمچ چھوٹی الائچی ایک چمچ یہ تمام اجزاء پیس کررکھ لیں۔کھانے کے بعد آدھاچمچ صبح وشام قہوہ کے ساتھ لیں۔اس سے اضافی فیٹ ختم ہوگا۔اور بڑھاہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔

سونف سے آپکوباربار بھوک نہیں لگے گی۔سونٹھ آپکاکھاناہضم کرے گی۔کالازیرہ،اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے۔ اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔نسخہ نمبر ۲ایلوویرا جیل دوچمچ ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ کھیرا چھلاہوا ایک عددادرک ایک انچ کاٹکڑاایک لیموں کارس ایک کپ پانی کے ساتھ ان تمام اجزاء کوبلینڈ کریں۔اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملاکر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں ۔ صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔ہرا دھنیاکی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔لیموں اورایلوویرا جیل فیٹ کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ساتھ ساتھ اپنی غذاکاخیال رکھیں اورہرکھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریزکریں۔

اگر آپ کمر کی چوڑائی کم کرنے میں سنجیدہ ہے تو زیادہ پانی پینا بھی اس کا ایک بہترین ٹوٹکا ہے، پانی خون میں شامل ہوتا ہے اور چکنائی کے سالمات کوگھلاتا ہے جب کہ زیادہ پانی پینے سے بدن کے زہریلے مرکبات خارج ہوتے رہتے ہیں۔ہر صبح دیسی لہسن کا ایک یا دو جو کھانا بہت مفید ہوتا ہے ۔ اگر لہسن کا جو چھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائے اورساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیا جائے تو ایک جانب تو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔یہ خبر بھی پڑھیں : پیٹ کی چربی کم کرنے والی حیرت انگیز غذائیں پیٹ کم کرنے کے لیے مکمل سبزی خور بننا درست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزا کا متبادل بھی گوشت ہی ہے۔

مرغی اور مچھلی کا استعمال زیادہ مناسب رہے گا۔سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھانے سے پورے جسم کو فائدہ ہوتاہے، اسی لیے ہر موسم کی سبزی اور پھل کو اپنی خوراک کا حصہ بنایئے، ان میں موجود وٹامن ، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کو تروتازہ رکھتے ہوئے غذا کی کمی کو پورا کرتی ہے اور روغنی غذاؤں سے دور رہ کر آپ اسمارٹ رہیں گے۔برصغیر پاک وہند کے مصالحے جادوئی خواص رکھتے ہیں۔ دارچینی بلڈ پریشر اور شوگر میں مفید ہے تو ہلدی اینٹی آکسیڈنٹ اجزا سے بھرپور ہے۔ کالی مرچ، دھنیا، ادرک اور میتھی کے فائدے بھی اب ڈھکے چھپے نہیں رہے ، ان سب کا مناسب استعمال آپ کے خون میں شکر کی مقدار کنٹرول میں رکھتا ہے اور موٹاپے کو بھی پرے رکھتا ہے۔

Facebook Comments