پیر 20 مئی 2024

مونگ کی دال کے زبر دست فوائد غذائی اجزاء اور وٹامنز کے ساتھ

ہری مونگ کی دال پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ بے شمار فوائد کی حامل ہے اور اسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق غذا کا زیادہ تر حصہ پروٹین پر مشتمل ہونا چاہیئے اور اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو آپ کو ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہیئں جو پروٹین اور فائبر سے بھر پور ہوں، اس دال کے استعمال سے گھنٹوں بھوک نہیں لگتی جس کے سبب آپ کوئی بھی اور دوسری غذا لینے سے باز رہتے ہیں اور آپ کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے ۔پروٹین گوشت میں بھی پایا جاتا ہے ، اگر روزانہ گوشت کھانا نہیں پسند کرتے تو مونگ دال بے شمار فوائد کے ساتھ بہترین آپشن بھی ہے، دالیں پلانٹ پروٹین بیسڈ ہوتی ہیں ، ان میں فائبر اور پروٹین دونوں بھار ی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔مونگ دال کو کیسے استعمال میں لایا جائے ؟پروٹین سے بھرپور ہری مونگ کی دال نہایت صحت بخش ہے مونگ دال کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے ،

اسے آپ دن میں دو بار دو الگ طریقوں سے کھا سکتے ہیں ، مونگ دال کا سالن یا اس کی کھچری ہری چٹنی کے ساتھ استعمال کریں ، ہلکی پھلکی بھوک مٹانے کے لیے آپ اسے فرائی کر کے بھی کھا سکتے ہیں ، اس سے آپ کو پروٹین اور فائبر سمیت دیگر وٹامنز اور منرلز بھی مل جائیں گے ۔مونگ دال کولیسٹرول لیول بھی کنٹرول کرتی ہے پروٹین سے بھرپور ہری مونگ کی دال نہایت صحت بخش ہےجن افراد کا کولیسٹرول لیول بڑ ھا ہوا ہو ان کے لیے یہ ایک بھر پور غذا کے ساتھ علاج بھی ہے، بڑی عمر کے افراد میں دل کا عارضہ بڑھ جاتا ہے ، ایسے میں اس دال کے استعمال سے پروٹین، فائبر ملنے سے کولیسٹرول لیول کم ہو جاتا ہے اور اسے ہضم کرنا بھی آسان ہے ۔بلڈ پریشر کنٹرول کرتی ہےپروٹین سے بھرپور ہری مونگ کی دال نہایت صحت بخش ہےمونگ دال میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں یہ دال بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے،

اس میں فائبر کی مقدار ہونے کے سبب قبض میں بھی مفید ہے ۔دل کی صحت میں مفید ہے پروٹین سے بھرپور ہری مونگ کی دال نہایت صحت بخش ہے مونگ دال میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا پائے جاتے ہیں جس کے سبب یہ جسم میں جمع فاضل مادوں کو باہر نکال دیتی ہیں، خون کی صفائی ہوتی ہے اور صحت برقرار رہتی ہے ، مونگ دال کے استعمال سے انسانی جسم میں وافر چربی نہیں جمتی جس سے خون کی گردش بغیر کسی رکاوٹ کے رواں رہتی ہے اور دل صحت مند رہتا ہے ۔

Facebook Comments