پیر 20 مئی 2024

توانائی کے شعبے میں بہتری اور گردشی قرضوں میں کمی سخت محنت کا نتیجہ ہے، اسد عمر

اسلام آباد(دھرتی نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہتوانائی کے شعبے میں بہتری اور گردشی قرضوں میں کمی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت گردشی قرضے میں189 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 260 ارب روپے گردشی قرضے میں اضافہ ہوا جو کہ گزشتہ سال 449 ارب روپے تھا اور رواں مالی سال گردشی قرضہ میں ن لیگ کے دور حکومت کے مقابلے میں 100 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوگی۔گردشی قرضوں میں اضافہ ن لیگ کے دور کی کیپسٹی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

Facebook Comments