پیر 20 مئی 2024

کورونا کے باعث پی ایس ایل کے کون سے کھلاڑی باہر ہوئے؟ نام سامنے آگیا

کراچی (دھرتی نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر انور علی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے انور علی کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو بقیہ میچز سے آؤٹ اور قرنطینہ کردیا گیا ہے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments