پیر 20 مئی 2024

واٹس ایپ گردی، متعدد فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردئیے گئے

غزہ(دھرتی نیوز )سماجی رابطے کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نےدرجنوں فلسطینی صحافیوں کے اکاؤنٹ بلاک کردئیے ہیں۔

 الجزیرہ اور اے ایف پی ایجنسی کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں واٹس ایپ کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیاہے کہ ان کے اکاؤنٹس کو معاشرتی معیار کی خلاف ورزی پر بلاک کردیا گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً100 فلسطینی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں۔ الجزیرہ کے بیوروچیف کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد تین روز کے لیے بلاک کردیا گیا تھا ۔

Facebook Comments