پیر 20 مئی 2024

بھارت میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور ٹویٹر پر پابندی لگانے کی تیاری، مگر ایسا کیوں کیا جارہا ہے؟ آپ بھی جانیں

نیودہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کی مقبول ترین نیٹ ورکنگ سائٹس فیس بک،انسٹاگرام،واٹس ایپ اور ٹوئٹر پر آج سے پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے چند ماہ قبل انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نئے قوانین متعارف کروائے گئے تھے جس کے لیے تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس کو اس پر عمل کرنا ضروری تھا۔بھارتی حکومت نےسوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کواپنی نئی ہدایات سے متعلق آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کمپنیاں جلد نئے قوائد کی تعمیل کریں۔نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارم کوبھارت میں اپنےرابطہ اورشکایات افسرمقررکرنے ہوں گے، اور بھارتی حکام کی شکایت پرکسی بھی مواد کو 36 گھنٹوں کے اندر ہٹانا ہوگا۔

 تاحال کسی بھی سوشل میڈیا نیب ورک کی جانب سے ان قوانین پر عمل درآمد نہ کیا گیا ہے جس کے باعث ان کے بند ہونے کا امکان ہے۔گوگل اور فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ نئے قوائد پر عمل کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔، دوسری جانب واٹس ایپ نے ان قوائد کے خلاف نئی دہلی کی عدالت میں حکومت کے خلاف کیس دائر کردیا ہے۔

Facebook Comments