پیر 20 مئی 2024

ابو ظہبی میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

پاکستان سپر لیگ کے ابو ظہبی میں منعقد کیے جانے والے بقیہ بیس میچز کا انعقاد بھی کھٹائی میں پڑتا ہودکھائی دے رہاہے کیونکہ ابو ظہبی حکومت نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی فلائٹ کی اجازت واپس لے لی ہے ۔

 دھرتی نیوز  کے مطابق زیادہ مسئلہ جنوبی افریقہ اور بھارت سے آنے والی چارٹرڈ فلائٹ کا ہے ، گزشتہ ہفتے اجازت میں چارٹرڈ فلائٹس بھی شامل تھیں ، اگلے چند گھنٹے پی ایس ایل کے مستقبل کیلئے اہم ہیں جبکہ شارجہ میں لیگ کے انعقاد کے آپشن کو بھی زیر غور لایا جارہاہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان ہنگامی میٹنگ شروع ہو چکی ہے جس میں پی ایس ایل کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ ہونے کا امکان ہے ۔

ہندوستان کے مشہور عالم دین اور جمعیت علمائے ہند کے نائب سربراہ مولانامفتی عبدالرزاق خان قاسمی انتقال کر گئے
دوسری جانب نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناہے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے چارٹر ڈ پروازوں کو لینڈنگ رائٹس نہیں دیئے ، پی سی بی امارات کرکٹ بورڈ سے مل کر اماراتی حکومت سے رابطے میں ہے ، لینڈنگ رائٹس ملتے ہی ٹیموں کو روانہ کر دیا جائے گا ، آج شام پانچ بجے سے پہلے پروازوں کے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے ، پی ایس ایل کے میچوں کا حتمی اعلان کل کیا جائے گا ۔ ابوظہبی حکومت نے بھارت اور جنوبی افریقہ کی فلائٹ پر میشن واپس لے لی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہناہے کہ کراچی اور لاہور کی فلائٹس میں ایک بار پھر دو گھنٹے تاخیر ہو گئی ہے ، خصوصی فلائٹس میں دو گھنٹے تاخیر کا سامنا ہے ، ممبئی سے 25 رکنی ٹیکنیکل سٹاف جبکہ جنوبی افریقہ سے 26 پلیئرز اور سٹاف امارات پہنچے گا۔

Facebook Comments