پیر 20 مئی 2024

بھارت میں کورونا وائرس نے معروف فلم ساز کو زندگی سے محروم کر دیا

ممبئی (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا نے ایک اور معروف فلم ساز کو زندگی سے محروم کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے فلم ساز اور پروڈیوسر ریان اسٹیفن کو 20 روز قبل کووڈ ہوا تھا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیر علاج تھے جب کہ آج صبح بیماری کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کی موت ہوگئی۔ریان اسٹیفن ‘اندو کی جوانی’ اور ‘دیوی’ سمیت کئی دیگر فلموں کے باعث جانے جاتے ہیں۔ہدایتکار کے یوں اچانک چلے جانے پر کیارا ادوانی، فرحان اختر، دیا مرزا اور ورون دھون سمیت متعدد اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments