جمعرات 09 مئی 2024

نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر لڑا جائے۔ جہانگیر ترین کی ہدایت

(دھرتی نیوز)لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہم خیال گروپ کا اجلاس ہوا جس میں جہانگیر ترین نے نذیر چوہان کا کیس قانونی محاذ پر بھرپور انداز میں لڑنے کی ہدایت کردی۔

جہانگیر ترین کی عدالت میں پیشی سے قبل ترین گروپ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ آمد پر اہم بیٹھک ہوئی جس میں عدالت میں پیشی سمیت نذیر چوہان کے خلاف مقدمے پر مشاورت کی گئی۔ہم خیال گروپ کے رہنماؤں میں ملک نعمان لنگڑیال، اسحاق خاقوانی، سلمان نعیم، اسلم بھروانہ، راجہ ریاض، امیر محمد خان اور چوہدری ذوار حسین شامل تھے۔

Facebook Comments