پیر 20 مئی 2024

بھارت کی معاشی صورتحال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر پہنچ گئی

نیودہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک )کورونا کی تباہی کے باعث بھارت کی موجودہ معاشی صورت حال ملکی تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق لاک ڈاؤن اور محدود نقل وحمل کے باعث تمام معاشی اعداد وشمار منفی ہوچکے ہیں اور بھارتی معیشت ایک سال کے دوران 7.3 فیصد سکڑ گئی ہے۔اس سے پہلے 40 سال قبل 1979میں بھارتی معیشت کی تنزلی 5 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ بھارت کے معاشی ماہرین کے مطابق 1947 کے بعد پانچ مرتبہ بھارتی معیشت کساد بازاری کا شکار رہی۔ گزشتہ پانچ سالوں سے بھارتی معاشی نمو سست ہورہی تھی اور اب بھارت کا معاشی منظر نامہ انتہائی مخدوش ہے۔

Facebook Comments