پیر 20 مئی 2024

بھارت میں کتے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی لاشیں بھنبھوڑنے لگے، دل دہلا دینے والے مناظر

نئی دہلی(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کچھ ایسے ہولناک مناظر سامنے آ رہے ہیں کہ دیکھ کر ہی روح کانپ اٹھے۔

 دھرتتی نیوز کے  مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر اترکاشی سے کچھ تصاویر سامنے آ رہی ہیں جن میں کتوں کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو نوچتے اور بھنبھوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شہر میں کورونا وائر س اس اس قدر اموات ہو رہی ہیں کہ لاشیں دریائے بھگیرتھی کے کنارے ریت میں دفن کی جا رہی ہے۔

ہوا چلنے پر ریت لاشوں کے اوپر سے ہٹ جاتی ہے اور لاشیں نظر آنے لگتی ہیں۔ یہی لاشیں آوارہ کتوں کی خوراک بن رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شخص نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں دریا کنارے گیا جہاں اس نے خود کتوں کو انسانی لاشیں کھاتے ہوئے دیکھا۔ آدمی کا کہنا تھا کہ ”یہ منظر انسانیت کی موت تھا۔ میں مقامی حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشوں کی اس طرح بے حرمتی ہونے سے بچائیں۔“واضح رہے کہ دریائے بھگیرتھی اور دریائے گنگا سمیت بھارت کے کئی دریاﺅں کے کنارے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی لاشوں سے اٹے پڑے ہیں۔

Facebook Comments