منگل 30 اپریل 2024

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

پی ایس ایل: لاہور قلندرز کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کی دعوت پر لاہور نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کے اوپنرز فخر زمان اور کپتان سہیل اختر نے 49 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

کرس لِن نے سہیل اختر کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 72 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی 5 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

لاہور کے جارح مزاج بلے باز بین ڈَنک بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سہیل اختر نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے شاندار 68 رنز اسکور کیے جس کے بعد ارشد اقبال نے انہیں ایل بھی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

لاہور کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑے سَمیت پٹیل تھے جو 133 کے مجموعے پر 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔