پیر 20 مئی 2024

دلہن کے روپ میں لڑکا نکلا اور پھر ۔۔ شادی کی تقریب میں دلہن بن کر آنے والے لڑکے کے ساتھ کیا ہوا؟

(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بھدوہی جن پد کے ایک گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں اہلخانہ اور تمام دوست احبا ب شامل تھے، تقریب کے دوران ہی ایک خاتون دلہن کے لباس میں خواتین کے درمیان آکر بیٹھ گئی کچھ دیر تک تو کسی کو شک نہ ہوا کہ یہ عورت ہے یا لڑکا مگر کچھ ہی دیر بعد اس کی حرکا ت وسکنات نے شادی کی تقریب میں موجود خواتین کو شک میں مبتلا کر دیا کہ یہ خاتون تو نہیں البتہ جب اس خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی اور اسکا چہرہ دیکھنے کی کوشش کی گئی تو واضح ہو گیا کہ یہ لڑکا ہی ہے۔

مزید یہ کہ اس موقع پر تقریب میں موجود سارے لوگوں کے درمیان جب یہ بات پھیل گئی تو سب ہی اس لڑکے کے اردگرد جمع ہو گئے اور سوالات کرنے لگے کہ کس سے ملنا ہے، کس نے اسے یہاں بھجا ہے اور اسکا نام کیا ہے لیکن لڑکے نے کسی کو کچھ نہ بتایا اور اپنا منہ چھپاتا رہا اور جیسے ہی اسے موقع ملا تو وہ شادی کی تقریب سے بھاگ نکلا ۔

 

Facebook Comments