منگل 30 اپریل 2024

پی ایس ایل: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پی ایس ایل: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل کے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔

رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔

وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، ذیشان اشرف، معین علی، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، روہیل نذیر، شاہد آفریدی، عمران طاہر، محمد عرفان، سہیل تنویر اور علی شفیق۔

Facebook Comments