پیر 20 مئی 2024

ترین گروپ کے تمام ووٹ بجٹ میں عمران خان کو ملیں گے: شیخ رشید

(دھرتی نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے تمام ووٹ بجٹ میں عمران خان کو ملیں گے۔عمران خان مقدر کا سکندر ہے، نکمی اور نااہل حزب اختلاف سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،ملک میں کوئی اپوزیشن نہیں۔ نواز شریف گولی دینے میں کامیاب ہوئے جس کا عمران خان کو دکھ ہے۔

  شیخ رشید نے کہا ہے کہ پوری زندگی اتنی نالائق، نکمی، نکھٹو اور نا اہل اپوزیشن نہیں دیکھی، شہباز شریف کو ہم نے روک لیا اور نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، ان کی وزارت داخلہ کو درخواست دینےکی مدت ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، قوم نے کورونا کی تیسری لہر پر قابو پایا۔ سائنو فام بہترین ویکسین ہے، چین کو ویکسین فراہم  کرنے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

Facebook Comments