جمعہ 26 اپریل 2024

من پسند نوکری چاہیئے، یا پھر کھانوں کی مزیدار ریسیپی ۔۔۔ جانیں فیس بُک پر موجود گروپس کس طرح فائدہ پہنچا سکتے ہیں

سوشل میڈیا کے بارے میں عام تاثر ہے کہ یہ وقت برباد کرتا ہے مگر سوشل میڈیا پر آپ کو بہت کچھ مل سکتا ہے جیسے کہ جنرل نالج، ہر معاملے پر خبر، موسم کا حال، ٹیکنالوجی سے متعلق انفارمیشن اور بہت کچھ۔

آج ایسے ہی چند گروپس کے بارے میں بتائیں گے جہاں سے آپ کو بہت کچھ جاننے کو مل سکتا ہے۔

ٹیکنالوجی کے بارے میں انفارمیشن:

ٹیک ایکس کے نام سے یہ فیس بُک گروپ آپ کو ٹیکنالوجی اور مشینوں سے متعلق انفارمیشن فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ کا موبائل، ٹی وی، لیپ ٹاپ، یا کوئی بھی ڈیجیٹل چیز خراب ہوگئی ہے یا کوئی مسئلہ ہے تو آپ اس گروپ میں پوسٹ کر کے اپنی متعلقہ چیز سے متعلق پوچھ سکتے ہیں۔

حالات حاضرہ سے متعلق خبر:
اس وقت ہر انسان حالات کی مکمل خبر رکھنا چاہتا ہے، فیس بُک پر ایک ایسا گروپ موجود ہے جہاں لوگ اپنے علاقے میں پیش آنے والے واقعات، حالات کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں پوسٹ کرتے ہیں۔ یہ گروپ فیس بُک پر حالات اپڈیٹس کے نام سے موجود ہے۔

موسم کا احوال:

جیسے جیسے پاکستان کا موسم تبدیل ہو رہا ہے اس حساب سے اکثر لوگ گھر سے نکلنے سے پہلے احتیاطی تدابیر اختایر کرتے ہیں۔ فیس بُک پر موجود ویدر اپڈیٹس کے نام سے ایک گروپ موجود ہے جہاں موسم سے متعلق اپڈٹس دی جاتی ہیں۔

اس گروپ میں آپ اپنے علاقے میں ہونے والی بارش سے تباہی، یا خوش گوار موسم سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

نوکری کی تلاش:

فیس بُک پر ایک گروپ ایسا بھی ہے جہاں ہر روز جابز سے متعلق پوسٹ پبلش ہوتی ہیں۔ کال سینٹر ایجنٹس ہو یا پھر کانٹینٹ رائٹر، رائڈر ہو یا پھر ڈرائیور ہر پیشے سے متعلق جابز مل جائیں گی۔ پارٹ ٹائم ہو یا فُل ٹائم ہر طرح کی جابز کے لیے یہ گروپ موضوع ہے۔

جابز ان کراچی کے نام سے یہ گروپ ہوسکتا ہے آپ کو آپ کے پسند کی نوکری دلا دے۔
تعلیمی خبریں:

ایجوکیشن ان کراچی کے نام سے موجود یہ گروپ نویں، دسویں، گیارہوں اور بارہویں جماعت سمیت اسکولز سے متعلق ہر قسم کی خبریں پبلش کرتا ہے۔ امتحانات کب ہونگے، پیپرز سے متعلق خبر آپ کو اس گروپ میں باآسانی مل جائیں گی۔

ایڈمٹ کارڈ سے متعلق کوئی پریشانی ہو یا پھر امتحانات سے متعلق کسی بھی قسم کی الجھن، اس گروپ میں آپ کے سوالوں کا جواب موجود ہوسکتا ہے۔

کھانے کی ریسیپی:

چاہے مرد ہو یا عورت اکثر لوگوں کو اس مصروف زندگی میں کھانے کے حوالے سے ایک مشکل پیش آتی ہے وہ یہ کہ مجھے کھانا بنانا نہیں آتا۔ لیکن فیس بُک پر موجود کئی ریسیپی گروپس سے آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

گھر سے دور ہیں اور گھر کا کھانا ہی کھانا ہے تو یہ گروپس آپ کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

فیس بُک کو استعمال کرتے کرتے آپ اپنی ضرورتوں کو بھی پورا کرسکتے ہیں۔

Facebook Comments