جمعہ 26 اپریل 2024

اب کھانا کوئی بندہ نہیں لائے گا بلکہ یہ خود آئے گا ۔۔ جانیں کریم نے فوڈ ڈیلیوری کا کونسا نیا طریقہ پیش کر دیا

ڈیجیٹل دنیا میں اب ہر کام ڈیجیٹل طریقے سے انجام پا رہا ہیں، بنا ڈرائیور کے گاڑی چلانا، آن لائن شاپنگ کرنا۔ دنیا میں کئی ایسے ممالک ہیں جہاں آپ گھر بیٹھے ڈرون کے ذریعے کھانا منگوا سکتے ہیں۔

پاکستان میں بھی اب ڈرون کے ذریعے کھانا منگوایا جا سکتا ہے۔ کیوں ہو گئے نا حیران۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی پہلی فوڈ ڈرون ڈیلیوری کی شروعات کریم کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

کریم کا دعویٰ ہے کہ پاکستان میں پہلی بار یہ سروس متعارف کرائی جا رہی ہے۔


کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سروس فی الحال کراچی اور لاہور والوں کے لیے موجود ہے۔۔

واضح رہے کریم پاکستان میں ٹیکسی سروس کے طور پر سامنے آئی تھی تاہم بائیک سروس، فوڈ ڈیلیوری اور اب ڈرون فوڈ ڈیلیوری بھی کریم سروس کا حصہ بن چکی ہیں۔

Facebook Comments