پیر 20 مئی 2024

طالبان نے غیر ملکی افواج کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کردی

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک)طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی ناقابل قبول ہوگی۔

افغان طالبان کے ترجمان نے قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بہانے موجود غیر ملکی فوج کو دشمن اور قابض سمجھا جائے گا۔طالبان انخلا کرنے والے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغانستان کا تحفظ اور سلامتی صرف افغان عوام کی ذمہ داری ہے، افغان عوام ہوائی اڈوں اور سرکاری تنصیبات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔ کسی بھی ملک سے امداد کے حصول پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Facebook Comments