پیر 20 مئی 2024

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

انقرہ(دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب میولوت چاوش اوغلو سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اورخطے میں قیام امن کیلئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 دھرتی نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انطالیہ سفارتی فورم کے کامیاب انعقاد پرترک ہم منصب کو مبارکباد دی جبکہ ترک وزیر خارجہ کی جانب سے فورم سے شاہ محمود قریشی کے خطاب کی تعریف کی گئی۔ ملاقات کے دوران افغان امن عمل اور افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔ترک وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مزید غیر قانونی اقدامات سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا
ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنامثبت کرداراداکرنے کیلئے پر عزم ہے،پاکستان، ایک پرامن، خود مختار اورمستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ انطالیہ فورم میں دنیابھرسے اعلیٰ سطح قیادت کی شرکت فورم کی کامیابی کامظہرہے، سفارتی فور م کے دوران مختلف ممالک کے رہنماو¿ں سے ملاقات اورتبادلہ خیال کے بہترین مواقع میسر آئے ۔

واضح رہے کہ پاک ترک اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس رواں سال ترکی میں متوقع ہے

Facebook Comments