پیر 20 مئی 2024

پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی اجازت یا اڈے ہر گز نہیں دیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد ( دھرتی نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر پاک سر زمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دینے سے سختی سے انکار کر دیا ، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان میں کارروائی کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے ۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سرحد پر انسداد دہشتگردی آپریشن کیلئے پاکستان امریکا کو اڈے نہیں دے گا،امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا افغان جنگ میں ستر ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے ۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ نائن الیون کے بعد یورپ میں مسلمانوں سے نفرت میں اضافہ ہوا،مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہاہے ، دنیا اس پر بات کیوںنہیں کرتی ،مقبوضہ کشمیر میں90لاکھ افراد کھلی جیل میں قید ہیں ، جوہری ہتھیاروں کا حامی نہیں، یہ صرف دفاع کیلئے ہیں ، پاکستان کا جوہری پروگرام صرف ملک کے دفاع کیلئے ہے ، بھارت سے تین جنگیں ہوئیں، جوہری طاقت کے بعد کوئی نہیں ہوئی ، ہم امن کے خواہاں ہیں کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے معاشی تعاون سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان نے مشکل میں افغان مہاجرین کو پناہ دی ، اس وقت پاکستان میں 30لاکھ افغان مہاجرین ہیں ۔

Facebook Comments