پیر 20 مئی 2024

طالبان نے 24 گھنٹے میں اتنے اضلاع پر قبضہ کرلیا کہ کابل انتظامیہ ہل کر رہ گئی

کابل (دھرتی نیوز انٹرنیشنل ڈیسک) تحریک طالبان افغانستان نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے تین اہم اضلاع پر قبضہ کرلیا ہے۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے ہی طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں طالبان نے اپنی کارروائیاں تیز تر کرکے کئی اضلاع پر قبضہ کیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان نے تین ضلعوں پر افغان سیکیورٹی فورسز کو شکست دے کر قبضہ کرلیا ہے۔ ان اضلاع میں بغلان صوبے کے دو اضلاع خوست وافرنگ اور گزرگاہِ نور جب کہ غور صوبے کا دولینہ ضلع شامل ہے۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل طالبان نے تاجکستان کے ساتھ اہم گزرگاہ پر قبضہ جمایا تھا۔

Facebook Comments