اتوار 19 مئی 2024

جرمنی میں چاقو بردار کا حملہ، کئی افراد ہلاک، شہر بھر میں خوف و ہراس

جرمنی (دھرتی نیوز، انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن شہر وورزبرگ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھرتی نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے چاقو بردار شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تا ہم علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

فرینکفرٹ سے تقریباً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود شہر وورزبرگ میں چاقو بردار شخص کے پے در پے حملوں سے کئی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مقامی پولیس نے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا ہے۔ تاہم اس ضمن میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ پولیس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کی گئی ہے کہ مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ابھی اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ نیز مزید ایسا کوئی مشکوک شخص علاقے میں موجود نہیں۔ علاقہ محفوظ ہے

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں

Facebook Comments