پیر 20 مئی 2024

دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ، شاہ محمود قریشی

 ملتان(دھرتی نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی27 میں سے 26شرائط پر عملدرآمد ہو چکا ہے ، بھارت نے ایف اے ٹی ایف پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ، اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ایف اے ٹی ایف تکنیکی فورم ہے یا سیاسی ۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کیا گیا۔

جنوبی پنجاب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے ، جنوبی پنجاب کے لئے پنجاب کے بجٹ کا 33فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے ، 189بلین کا سالانہ ترقیاتی پروگرام جنوبی پنجاب کے گیارہ اضلاع کیلئے مختص کیا گیا ۔ اب مختص کئے گئے بجٹ کا ایک ایک روپیہ جنوبی پنجاب پر خرچ ہونا چاہئے ۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ پاس ہونے پر پنجاب حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ساتھ ہی جنوبی پنجاب کیلئے بجٹ مختص ہونے پر یہاں کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا گیا بجٹ اسی کے گیارہ اضلاع پر لگے ، پیسہ سال کے دوران خرچ ھی ہو ، لیپ ہو کر واپس نہ جائے ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز با اختیار ہونے چاہئیں ، ہمیں یہاں ڈاک خانے کی ضرورت نہیں ، آج ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ اور دیگر سیکرٹریز سے بات ہوئی ہے ، ملتان کے ماسٹر پلانپ ر ڈی جی ایم ٹی اے سے بات ہوئی ہے ۔

کرک انفو نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان کردیا، کون کونسے کھلاڑی شامل ہیں؟ آپ بھی جانیں
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے 63ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے جس میں سیکرٹریٹ سمیت جی او آر بھی بنے گا۔ بہاولپور سیکرٹریٹ کیلئے وہاں 30ایکڑ زمین مختص کی جا رہی ہے ۔

Facebook Comments